ETV Bharat / state

Pandit killing in Pulwama : جموں و کشمیر کے ایل جی کو تبدیل کرے، کے پی ایس ایس - جموں و کشمیر گورنر کا تبادلہ

کشمیری پنڈتوں کی تنظیم "کشمیری پنڈت سنگھرش سمیتی" نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی میں رہ رہے کشمیری پنڈتوں کی سکیورٹی صروتحال ابتر ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا تبادلہ کرنے کی اپیل کی۔

Pandit killing in Pulwama
Pandit killing in Pulwama
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 7:58 PM IST

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اچھن علاقہ میں گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے 45 سالہ سنجے شرما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔کشمیری پنڈت سنگھرش سمیتی نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی سے پنڈتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے نے اپیل کی۔

کشمیری پنڈتوں کی تنظیم نے مرکز سے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ انہوں نے مرکزی سرکار سے معصوم کشمیری پنڈتوں اور دیگر وادی کشمیر میں رہنے والی مذہبی اقلیتیں کی جانوں کے تحفظ کے لیے عسکریت پسندوں اور ان کے ساتھیوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی۔

تنظیم نے یہ سخت بیان پلوامہ کے اچھن علاقہ میں 45 سالہ سنجے شرما کو نامعلوم عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے جانے کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ کے فوراً بعد ایل جی منوج سنہا نے " اس حملہ کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ انتظامیہ نے عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دی ہے۔

بیان میں تنظیم نے کہا کہ ہم "وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے درخواست کرتے ہے کہ وہ اپنے ذاتی ایجنڈوں اور خود پسندی کو ختم کریں اور اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور موجودہ لیفٹیننٹ گورنر کو فوری طور پر تبدیل کر دیں تاکہ کشمیری پنڈتوں کو عسکریت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہونے سے روکا جائے۔"

مزید پڑھیں: LG on Kashmiri Pandit Killing کشمیر میں سکیورٹی صورتحال پہلے سے بہتر، منوج سنہا

کے پی ایس ایس نے اپنے بیان میں مرکزی حکومت سے یہ بھی کہا کہ وہ کشمیر کی صورتحال اور وادی کشمیر میں رہنے والے کشمیری پنڈتوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا تجربہ کرنا بند کرے، اور اس بات پر زور دیا کہ کشمیریوں کی زندگی اور بقا کے معاملے میں کشمیر کی صورتحال وادی کشمیر میں رہنے والے پنڈتوں اور ہندوؤں کی حالت اگست 2019 کے بعد بگڑ گئی تھی جب مرکزی سرکار نے دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.