ETV Bharat / state

'دفعہ 370 کی بحالی کے لیے پھانسی کے لیے تیار' - جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اسکینڈل

فاروق عبداللہ پیر کی صبح راج باغ میں واقع انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر میں حاضر ہوئے جہاں جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اسکینڈل کیس کے سلسلے میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Oct 19, 2020, 6:31 PM IST

تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 7 گھنٹے کے طویل وقفے تک فاروق عبداللہ سے پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے بعد فاروق عبداللہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کی دوبارہ بحالی کے لیے وہ پھانسی پر لٹکنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی بحالی کے لیے قانونی جنگ جاری رکھیں گے'

فاروق عبداللہ نے بتایا کہ 'ہمیں بہت طویل سفر طے کرنا ہے ایک طویل سیاسی لڑائی جو جاری رہے گی چاہے وہ فاروق عبد اللہ زندہ ہوں یا مرا، اسٹیج پر ہو یا نہیں۔ ہماری لڑائی دفعہ 370 کی بحالی کے لیے ہے اور ہمارا عزم کبھی نہیں بدلے گا یہاں تک کہ اگر مجھے پھانسی پر چڑھنا پڑے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں ہوگا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.