ETV Bharat / state

' تاجروں کی راحت رسانی کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضروت'

نیشنل کانفرنس نے تجارت، سیاحت و صنعت سمیت دیگر شعبوں سے منسلک لوگوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز اور جموں وکشمیر انتظامیہ پر زور دیا کہ اس جانب خصوصی توجہ مبذول کی جائے اور ان کے لیے ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 8:15 PM IST

پارٹی کے اراکین پارلیمان محمد اکبر لون اور حسنین مسعودی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مرکزی حکومت کو یہاں کے تاجر طبقہ کو ہوئے نقصان کی بھرپائی کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کرنے کے لئے قائل کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے تاجر 10 ماہ سے لگاتار متاثر ہو رہے ہیں۔ 5 اگست کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور بعد میں کورونا وائرس کی عالمگیر وباء سے لگائے گئے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے وادی کے تجارتی حلقے کو تقریباً 30 ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارت، سیاحت و صنعت سے جڑے افراد کی راحت رسانی کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ تاجروں کے قرضہ جات پر سود معاف کیا جانا چاہئے اور قرضہ کی ادائیگی کی مدت میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ محض اعداد و شمار کی ہیرا پھیری سے تاجر طبقہ کو راحت نہیں پہنچ سکتی ہے اس کے لئے ٹھوس اور خلوث پر مبنی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.