ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں دوسرے روز بھی این آئی اے کے چھاپے - National Investigation Agency raids in Srinagar

اس سے قبل گزشتہ روز سرینگر اور بنگلور میں این ائی اے کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی تھی۔

جموں و کشمیر میں دوسرے روز بھی این ائی سے کے چھاپے

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 8:45 AM IST

Updated : Oct 29, 2020, 11:44 AM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے آج دوسرے روز بھی جموں و کشمیر میں تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق سرینگر اور دہلی کے کم از کم نو مقامات پر این آئی اے کی جانب سے تلاشی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ تلاشی کارروائی باغِ مہتاب علاقہ میں حریت رہنما طفر اکبر بھٹ، نوگام میں فلاحی تنظیم فلاح عام ٹرسٹ، چیریٹی الائنس، ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن، جموں و کشمیر یتیم فاؤنڈیشن، سالویشن مومنٹ اور جموں کشمیر وائس آف وکٹمز کے دفاتر میں انجام دی جا رہی ہے۔

ویڈیو

اس کے علاوہ جنوبی ضلع کولگام میں بھی این آئی کی جانب سے مشتاق احمد ٹھوکر، جو سابق سربراہ یتیم فاؤنڈیشن ہے، کے گھر پر بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز سرینگر اور بنگلور میں این آئی اے کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی تھی۔

سرینگر میں معروف انگریزی روزنامہ گریٹر کشمیر کے دفتر (جی کے ٹرسٹ) اور فلاحی تنظیم اتھ روٹ و دیگر سماجی کارکنوں اور صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تھے، جن میں معروف انسانی حقوق کارکن خرم پرویز اور پروینہ اہنگر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے

سرینگر، بانڈی پورہ اور بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں این آئی اے کی جانب سے متعدد مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی گئی۔ اس سلسلہ میں این آئی اے نے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ان تنظیموں کے خلاف انجام دی گئی جو خیراتی سرگرمیوں کی آڑ میں ملک مخالف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

Last Updated : Oct 29, 2020, 11:44 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.