ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

author img

By

Published : Apr 3, 2023, 1:00 PM IST

جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہا۔ محکمہ موسمیات نے پیر کو کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ IMD Forecast on Kashmir Weather

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان

سری نگر: وادی کشمیر میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران بھی موسم خراب رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ادھر سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ کپواڑہ میں 2.0 ملی میٹر، گلمرگ میں 1.2 ملی میٹر، قاضی گنڈ اور پہلگام میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔ بارشوں کے باوجود وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rain in Delhi NCR: دہلی-این سی آر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، 9 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.