ETV Bharat / state

Maulana Abbas Ansari Death Anniversary میرواعظ نے مرحوم مولانا محمد عباس انصاری کو پہلی برسی پر یاد کیا - مرحوم مولانا محمد عباس انصاری پہلی برسی

معروف شعیہ رہنما اورعلیحدگی پسند اتحاد کل جماعتی حریت کانفرس کے سابق چیئرمین مولانا عباس انصاری 25 اکتوبر 2022 کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔مولانا انجمن اتحادالمسلمین تنظیم کے بانی تھے جو 1993 میں بنائی گئی تھی۔ انہیں سنہ 2003 میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرس کا چئیرمین منتخب کیا گیا تھا۔

mirwaiz-remembered-late-maulana-muhammad-abbas-ansari-on-his-first-death-anniversary
میرواعظ نے مرحوم مولانا محمد عباس انصاری کو پہلی برسی پر یاد کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 6:02 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جموں وکشمیر کے سرکردہ عالم دین، سیاسی و سماجی رہنما، مبلغ و خطیب مرحوم مولانا محمد عباس انصاری کی پہلی برسی کے موقعہ پر انصاری کی گرانقدر سیاسی،سماجی، مذہبی، ملی اور علمی خدمات اور قربانیوں پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا اور کہا کہ انصاری جہاں دیدہ اور مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فاضل عالم دین، مبلغ اور مصنف بھی تھے۔

میرواعظ نے کہا کہ مولانا انصاری نے ہمیشہ ایک قائد کے بجائے میرے ساتھ ایک مربی کی حیثیت سے تعلق ہمیشہ قائم رکھا اور سیاسی اور سفارتی سرگرمیوں میں چاہے وہ مقامی سطح کی تھیں یا بین الاقوامی سطح کی ہمیشہ میرے ہم قدم رہے اور ہر مرحلے پر اپنے زریں مشوروں اور رائے سے مجھے مستفید کیا۔
میرواعظ نے کہا کہ شہید ملت مولانا محمد فاروق صاحبؒ کے ساتھ جناب مولانا کی قریبی قربت تھی اور تحریک موئے مقدس سے لیکر عوامی مجلس عمل کے قیام تک وہ ہمیشہ شہید ملت کے ہم قدم رہے اور مشکل وقت میں انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت اور سیاسی بالغ النظری اور دوراندیشی کا ثبوت فراہم کیا۔

میرواعظ نے کہا کہ انصاری نے اپنی پوری زندگی ایک مقدس کاز کے حصول کیلئے وقف کی تھی اور تادم مرگ انہوں نے اپنی سیاسی اور مبنی برحق نظریات کے ساتھ انحراف نہیں کیا۔ ایک جید عالم دین اور مقرر ہونے کے ساتھ ساتھ انصاری کشمیر میں اتحاد بین المسلمین کے داعی کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں اور انہوں نے یہاں کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور آپسی بھائی چارے اور ملی یگانگت کیلئے جو قربانیاں دی وہ تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: نم آنکھوں سے مولوی عباس انصاری سپرد خاک

میرواعظ نے کہا کہ مرحوم مولانا انصاری کے انتقال سے کشمیری عوام ایک دور اندیش اور مدبر رہنما سے محروم ہو گئی اور ان کی کمی کو مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا۔ میرواعظ نے مرحوم کے فرزند ارجمند اور عالم مولانا مسرور عباس انصاری اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ انصاری کی برسی کے حوالے سے اپنے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی جنت نشینی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ معروف شعیہ رہنما اورعلیحدگی پسند اتحاد کل جماعتی حریت کانفرس کے سابق چیئرمین مولانا عباس انصاری 25 اکتوبر 2022 کو سرینگر میں اپنی رہائش گاہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔مولانا انجمن اتحادالمسلمین تنظیم کے بانی تھے جو 1993 میں بنائی گئی تھی۔ انہیں سنہ 2003 میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرس کا چئیرمین منتخب کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.