سرینگر: انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے منگل کے روز بتایا کہ آنچار صورہ میں پولیس اہلکار کی ہلاکت میں ملوث عسکریت پسندوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے آج انسانیت کی سبھی حدوں کو پھلانگ کر ایک نو سالہ بچی پر بھی فائرنگ کی جو ناقابل برداشت ہے۔ Soura Killing۔ پولیس لائنز سرینگر میں آنچار صورہ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں از جان ہوئے پولیس کانسٹیبل سیف اللہ کی تعزیتی گلباری تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پی کشمیر، ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد اور دیگر سینیئر افسران نے شرکت کی۔ IGP Kashmir on Soura Killing
آئی جی پی کشمیر نے ترنگے سے لپٹے مہلوک پولیس اہلکار کی جسد خاکی پر پھول نچھاور کیے اور اُنہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔ تعزیتی گلباری تقریب کے بعد حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ آنچار صورہ میں عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار سیف اللہ قادری پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ Killing of policeman Saifullah Qadri
انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے انسانیت کی سبھی حدوں کو پھلانگ کر پولیس اہلکار کی نو سالہ بچی پر بھی فائرنگ کی جس وجہ سے وہ بھی زخمی ہوئی تاہم اُس کی حالت قدرے بہتر ہے۔ آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی بہت جلد شناخت کرکے اُنہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سرینگر میں پچھلے ایک مہینے سے دو پولیس اہلکاروں پر حملہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ جوبھی ملوث ہوگا اُس کو بخشا نہیں جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ رخصت پر گھر جانے والے پولیس اور فوجی اہلکاروں پرحملے کر رہے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر نے بتایا کہ آنچار صورہ میں پولیس اہلکار کی بچی پر حملے کی سبھی ذی عزت شہریوں، سیول سوسائٹیز یہاں تک کہ عسکریت پسندوں کے گھر والوں کو بھی مذمت کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالخلافہ سرینگر کے صورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس دوران اُس کی بیٹی بھی زخمی ہوئی، گرچہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے پولیس اہلکار کو مردہ قرار دیا۔ Policeman Killed In Soura Attack۔ وہی عسکریت پسندوں کی جانب سے کیے گئے اس حملے کی جموں و کشمیر کے گورنر اور تمام سیاسی لیڈران نے شدید مذمت کی ہے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی اپنے ٹویٹ میں کہا "میں سرینگر کے صورہ میں بزدلانہ عسکری حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میں لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ اس گھناؤنے حملے کے پیچھے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ میں شہید پولیس اہلکار سیف اللہ قادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔ قوم کے لیے ان کی خدمات اور عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔" اُن کا مزید کہنا ہے "میرے خیالات سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ میں ان کی بیٹی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتا ہوں۔"Manoj sinha on Soura Attack
جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا "میں جموں و کشمیر پولیس کے کانسٹیبل سیف اللہ قادری پر ہونے والے اس حملے کی مذمت کرتا ہوں جس میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بزدل حملہ آوروں نے نہ صرف کانسٹیبل کو ہلاک کیا بلکہ اُن کی بیٹی کو بھی زخمی کر دیا۔" JK Leaders Condemn Militant Attack