ETV Bharat / state

Mehbooba Mufti Slams BJP کشمیر میں حالات خراب کرنے کےلیے بی جے پی ذمہ دار، محبوبہ مفتی - جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی راجوری جیسے واقعات کو ملک میں مسلمانوں کے خلاف بالخصوص کشمیر کے عوام کے خلاف لوگوں کو اکسانے میں سیاست کے لئے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں حالات پریشان کن اور خراب ہے اور بی جے پی ان کو خراب کرنے میں تلی ہوئی ہے۔Mehbooba Mufti Slams BJP

Mehbooba Mufti  Slams BJP
Mehbooba Mufti Slams BJP
author img

By

Published : Jan 4, 2023, 3:59 PM IST

Mehbooba Mufti Slams BJP

سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ راجوری میں پیش آیا واقعہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مسلمانوں کے خلاف ایسے واقعہ کو استعمال کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں پانچ سالوں سے حکومت چلا رہی ہے اور اب بی جے پی سے سوال پوچھنا چاہیے کہ جموں کشمیر میں حالات ابتر کیوں ہو رہے ہیں۔Mehbooba Mufti Slams BJP

سرینگر میں پارٹی دفتر پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی راجوری جیسے واقعات کو ملک میں مسلمانوں کے خلاف بالخصوص کشمیر کے عوام کے خلاف لوگوں کو اکسانے میں سیاست کے لئے استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں انتظامیہ سے کوئی جوابدہی نہیں کی جارہی ہے کہ ایسے واقعات کیوں پیش آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں حالات پریشان کن اور خراب ہے اور بی جے پی ان کو خراب کرنے میں تلی ہوئی ہے۔Mehbooba Mufti on Rajouri incident

قابل ذکر ہے کہ راجوری میں پولیس کے مطابق اتوار کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے چار عام شہریوں پر گولیاں چلا کر ہلاک کیا ہے جبکہ اسی علاقہ میں پیر کے روز دھماکہ ہوا جس میں دو کمسن بچے بھی ہلاک ہوئے۔ ان حملوں میں متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔Rajouri Incident

یہ بھی پڑھیں: Complete Story Rajouri Killing راجوری میں مشتبہ افراد کے حملے میں دو کمسن بچے سمیت چھ افراد ہلاک، کئی افراد زخمی

مرکز کے جانب سے لداخ پر تشکیل دی گئے کمیٹی پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب جموں وکشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کی گئی تب کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی تھی اور آج اس طرح کی کمیٹی تشکیل دینا محض ڈرامہ اور جملہ بازی کے بغیر کچھ نہیں ہے۔Mehbooba Mufti On Committee For Ladakh

بتادیں کہ گزشتہ روز مرکزی سرکار نے لداخ کے عوام کے مطالبات پر غور کرنے کرنے کے لئے ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے تاہم اس کمیٹی میں علاقہ کے لیے ریاستی درجہ اور چھٹے شیڈول کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔لداخ کے لوگ چھٹے شیڈول اور خطے کو ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Ladakh land and employment Rights: لداخ کی اراضی، نوکریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل

سرکاری زمین پر تین ماہ میں قبضہ ہٹانے کے انتظامیہ کے فیصلے پر محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی اسرائیل کے طرز پر جموں کشمیر میں "سیٹلر پالسی" اپنانا چاہتی ہیں اور یہ پالیسی بی کے پی کی پرانی پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا بی ڈی پی کا موقف ہے کہ بی جے پی یہاں اسرائیلی پالیسی چلانا چاہتی ہے یہاں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں۔Mehbooba On demolition Drive in India

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.