سرینگر: جموں و کشمیرکی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے امرناتھ یاترا کے دوران انتظامیہ سمیت حفاظتی ایجنسیز کی جانب سے امرناتھ یاتریوں کے لیے اٹھائے جا رہے غیر معمولی اقدامات کے دوران عوام کو ہو رہی پریشانیوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ سے عام لوگوں کو بھی راحت پہنچانے Mehbooba Mufti on Public Inconvenience During Amarnath Yatra اور ٹریفک خصوصاً مال بردار گاڑیوں کی نقل و حمل پر رکاوٹیں حائل نہ کرنے کی اپیل کی۔
سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ ’’کشمیر میں بھیڑ بکریاں لے جانے والے ٹرکوں کو روکا جا رہا ہے جو بڑے پیمانے پر نقصان اور تکالیف کا باعث ہے۔‘‘ محبوبہ نے ٹیوٹ میں مزید کہا کہ ’’امید ہے کہ انتظامیہ اس بات کا نوٹس لے گی اور عید کے پیش نظر (مال بردار ٹرکوںکی) آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔‘‘ Mehbooba Mufti on Amarnath Yatra
محبوبہ کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت کو سمجھتی ہوں، تاہم اس حوالے سے غیر ضروری اقدامات اور انتشار سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔‘‘ اس سے قبل وادی کشمیر کے مٹن ڈیلران، کوٹھداروں نے الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ’’یاترا کی حفاظات کے نام پر قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں کو شاہراہ پر متعدد مقامات پر روکا جا رہا ہے۔‘‘
- مزید پڑھیں: LG Sinha on Amarnath Yatra: مجھے یقین ہے کہ یاترا پُرامن طریقے سے کامیاب ہوگی: منوج سنہا
قابل ذکر ہے کہ امرناتھ یاترا کے لیے انتظامیہ اور مرکزی سرکار نے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کیے ہیں اور مکمل سیکورٹی حصار میں اس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Mehbooba on Public Inconvenience During Amarnath Yatra