سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ ’’دنیا بھر کی آدھی دہشت گردی فلسطین کے متنازعہ مسئلے کا ردعمل ہے۔‘‘ سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’ہولوکاسٹ (بیسویں صدی میں یہودیوں کے قتل عام) کے دوران کیا ہوا ہوگا، اُس کی ایک المناک یاد دہانی (فلسطین کے حالات بیان کر رہے ہیں)۔ شاید فرق صرف اتنا ہے کہ (ہولوکاسٹ کے دوران) متاثرین (یہودی) جس برادری سے تعلق رکھتے تھے وہ اب ظالم ہیں (من و عن وہی مظالم فلسطینیوں پر ڈھا رہے ہیں) اور گیس چیمبروں کی جگہ بموں نے لے لی ہے۔
-
A tragic reminder of what must have happened during the Holocaust. Perhaps the only difference is that the very community that the victims belonged to are now the oppressors & gas chambers have been replaced by bombs. Half of the world’s terrorism is a reaction to the unresolved… https://t.co/57r1PiIBez
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">A tragic reminder of what must have happened during the Holocaust. Perhaps the only difference is that the very community that the victims belonged to are now the oppressors & gas chambers have been replaced by bombs. Half of the world’s terrorism is a reaction to the unresolved… https://t.co/57r1PiIBez
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 18, 2023A tragic reminder of what must have happened during the Holocaust. Perhaps the only difference is that the very community that the victims belonged to are now the oppressors & gas chambers have been replaced by bombs. Half of the world’s terrorism is a reaction to the unresolved… https://t.co/57r1PiIBez
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 18, 2023
مزید پڑھیں: Gaza Massacre بائیڈن، اسرائیلی وزیراعظم سے سخت سوالات کریں گے: وائٹ ہاوس
محبوبہ مفتی کا مزید کہنا ہے کہ دنیا بھر کی آدھی دہشت گردی مسئلۂ فلسطین کا ردعمل ہے۔ کیا عالمی طاقتیں خاموش تماشائی بنی رہیں گی یا پھر بھیانک حقیقت سے جاگیں گی تاکہ مزید بے گناہوں کو قتل نہ کیا جائے؟ واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 2,778 افراد ہلاک اور 9,700 زخمی ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والوں میں تقریباً دو تہائی بچے ہیں۔ متعلقہ وزارت کا مزید کہنا ہے کہ اس کے علاوہ غزہ میں تقریباً 1,200 افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Dutch Footballer Suspended فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنے پرڈچ فٹبالر الغازی معطل