ETV Bharat / state

وحید پرا کی گرفتاری پر محبوبہ مفتی کا سخت ریمارک

این آئی اے کے ذریعے پی ڈی پی رہنما وحیدالرحمن پرا کی گرفتاری پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'وحید الرحمن پر جھوٹا الزام لگایا جا رہا ہے۔

mahbooba mufti
mahbooba mufti
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 5:01 PM IST

معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ معاملے میں جموں و کشمیر پی ڈی پی یوتھ وِنگ کے صدر وحیدالرحمن پرا کی گرفتاری پر پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ وحید کا اُس شخص کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اس پر جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے۔ یہ سب محض جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور دیگر مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کی کوشش ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ایک دیگر ٹویٹ میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی دفعہ 370 کو غیر قانونی طور پر منسوخ کر کے ملک کے ہر کونے میں اس کا چرچہ کر رہی ہے تاہم جب بات کشمیریوں پر آتی ہے اور جب وہ اس کے خاتمے پر سوال اٹھاتے ہیں تو انہیں بند کردیا جاتا ہے اور سزا دی جاتی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ دیویندر سنگھ نے کس کے کہنے پر کام کیا تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ دوسروں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے مزید کہا کہ 'میں ذاتی طور پر وحید کی ایمانداری اور کردار کی ضمانت دے سکتی ہوں۔ اب یہ عدلیہ پر منحصر ہے کہ وہ وحید کو انصاف دے اور جلد از جلد اس کی رہائی یقینی بنائے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

محبوبہ مفتی نے مزید ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'وحید کو غیر قانونی طور پر ایک سال سے زیادہ عرصے کے لیے 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا اس کے باوجود جمہوریت میں ان کا اعتقاد نہیں ڈگمگایا اور اس نے ڈی ڈی سی انتخابات لڑنے کا ارادہ کیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ 'راجناتھ سنگھ جب وزیر داخلہ تھے تب انہوں نے جموں و کشمیر میں جمہوریت کو مضبوط کرنے پر وحید پرا کی تعریف کی تھی۔

  • PDP’s @parawahid applauded by then HM @rajnathsingh for strengthening democracy in J&K has been arrested on baseless charges by NIA today. No coincidence that he filed his nomination for DDC on 20th Nov & received NIA summons next day itself. pic.twitter.com/8aYhHBkKNl

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) November 25, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.