سرینگر:وادی کشمیر کی خواتین جہاں تعلیم، صحت، فن، ادب، آرٹ اور ٹیکانالوجی کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں اپنا نام کمارہی ہیں۔ وہیں یہاں کی کئی خواتین اب کامیاب کاروباری کے طور پر بھی ابھر رہی ہیں۔Women Working In Kashmirخاتون کاروباری سید مہتاب منیر جس نے اپنے گھریلو بیکنگ کے شوق اور جنون کو کاروبار میں تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔سرینگر کے بژھ پورہ علاقے سے تعلق رہنے والی 27 سالہ سید مہتاب نے انجنئیرنگ کی پڑھائی ہے، لیکن بچپن سے ہی مختلف ریسپیز خاص کر الگ الگ ڈیزائنز اور فلیور کے کیک بنانے کے جنون نے اس باصلاحیت لڑکی کو بیکنگ کا پیشہ اختیار کرنے پر مجبور کیا۔Engineering Student Syed Mehtab Muneer
یہ بھی پڑھیں:
- Kashmiri Female Entrepreneur: ملیے کشمیری خاتون انٹرپرینیو توحیدہ اختر سے
- Kashmiri Young Female Rapper: ملیے ریپر "اینی" سے
سید مہتاب کو جنم دن،شادی بیاہ کی اور دیگر تقریبات پر کیکس کے کافی آرڈز موصول ہوتے ہیں وہیں عام دنوں میں بھی لوگ سنی سومائل بیکز (sunny smile Bakes)کے ذائقہ دار اور منفرد کیک اور منفرد سویٹس کھانا پسند کرتے ہیں۔ یہ خاتون کاروباری آنے والے وقت میں اپنے اس کاروبار کو مزید وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہے۔
ہمت، لگن اور حوصلہ سے کسی بھی کام میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ایسے میں سعد مہتاب منیر نہ صرف ایک کامیاب خاتوں کاروباری کے طور ابھر رہی ہے بلکہ یہ دوسرے کے لیے بھی مشعل راہ بن رہی ہے۔