سرینگر کے گلشن نگر، چھانہ پورہ علاقے میں پیر کے روز آکسیجن سلینڈر دھماکے میں ایک شخص کی موت Man Killed in Oxygen Cylinder Blast واقع ہو گئی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہا کہ 55 سالہ قیصر احمد نقشبندی کی دکان میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے کے سبب وہ شدید زخمی Man Killed in Oxygen Cylinder Blast In Chanapora, Sringarہو گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیصر کو فوری طور فلورنس اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق قیصر کو اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اسکی موت واقع ہو چکی تھی۔
سرینگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
قیصر نقشبندی ولد شمس الدین کی میت انکے آبائی گھر واقع بڈشاہ نگر، نٹی پورہ پہنچاتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔