ETV Bharat / state

Naqvi Condoles Ansari’s Demise عباس انصاری کی رحلت پر کلب جواد کا تعذیتی پیغام - کلب جواد نقوی کا انصاری کو تعزیت

کشمیر کے معروف شیعہ عالم اور علیحدگی پسند رہنما مولانا عباس انصاری کی رحلت پر لکھنؤ کے عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے مرحوم کو ’’فعال اور متحرک شخصیت‘‘ قرار دیتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا۔Kalb Jawad Condoles Abbas Ansari’s Demise

۱
۱
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 5:47 PM IST

لکھنؤ: مجلس علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے کشمیر کے معروف شیعہ عالم اور علیحدگی پسند رہنما مولانا عباس انصاری کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ Lucknow Cleric Condoles Abbas Ansari’s Demise

مولانا کلب جواد نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ’’مولانا عباس انصاری کی رحلت ملت اسلامیہ کا بڑا نقصان ہے۔ مولانا مرحوم وادی کشمیر کی نہایت فعال اور متحرک شخصیت اور صاحب شعور رہنما تھے۔ انہوں نے اہل کشمیر کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ ان کے دل میں ملت کا درد موجود تھا اس لئے انہوں نے مختلف میدانوں میں فعال رہتے ہوئے ملت کے ذہن و دل کی علمی وفکری آبیاری کی۔ کشمیر کی تاریخ میں ان کا نام نامی ہمیشہ زندہ رہے گا۔‘‘Kalb Jawad Naqwi on Abbas Ansari’s Death

نقوی نے کہا ہے کہ ’’ہم مجلس علمائے ہند کے تمام اراکین مولانا عباس انصاری کے انتقال پُر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے جملہ پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور مولانا مرحوم کے علو درجات کے لئے دعا گو ہیں۔‘‘Naqwi Condoles Abbas Ansari's Demise

مزید پڑھیں: Hurriyat On Maulvi Abbas Ansari کل جماعتی حریت کانفرنس نے مولانا عباس انصاری کی گراں قدر خدمات کو یاد کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.