ETV Bharat / state

Polo View Market Srinagar سرینگر بھی اب دہلی، ممبئی اور چندی گڑھ کی طرح نظر آئے گا، منوج سنہا - منوج سنہا تازہ خبر

پولو ویو مارکیٹ کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا اور اس بازار کے دکانداروں نے مارکیٹ کی شکل و صورت بدلنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

lg-manoj-sinha-inaugurates-renovated-polo-view-market
سرینگر بھی اب دہلی، ممبئی اور چندی گڑھ کی طرح نظر آئے گا، منوج سنہا
author img

By

Published : May 12, 2023, 8:12 PM IST

سرینگر بھی اب دہلی، ممبئی اور چندی گڑھ کی طرح نظر آئے گا، منوج سنہا

سرینگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تیار ہو رہے سرینگر کے بازار بھی دہلی، چندی گڑھ اور دیگر شہروں کی طرح نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ سرینگر میں ہوتے ہوئے ایسا محسوس کریں گے کہ جیسے وہ ممبی یا دہلی میں ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز پولو ویو مارکیٹ کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت لالچوک اور پرانے شہر میں بھی کئی ایسے بازار تیار کئے جا رہے ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ 'سرینگر بھی دلی، چندی گڑھ اور دیگر شہروں کی طرح نظر آئے اس طرح کی کوششیں کی جا رہی ہیں'۔منوج سنہا نے کہا کہ لوگ سرینگر میں ہوتے ہوئے ایسا محسوس کریں گے جیسے وہ ممبی یا دہلی میں ہیں۔

پولو ویو مارکیٹ کو اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا اور اس بازار کے دکانداروں نے مارکیٹ کی شکل و صورت بدلنے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے آبی گذر میں واقع مندر کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو اور ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

قابل ذکر ہے کہ 3 ہزار کروڑ روپیے کے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سرینگر شہر کی بڑے پیمانے پر زیبائش و آرائش کی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے اس پروجیکٹ کے تحت شہر میں سائیکل ٹریکس بچھائے ہیں اور مختلف مقامات پر فی گھنٹہ کے حساب سے سائیکل دستیاب رکھے ہیں اور اس کے علاوہ چارجز کے عوض سڑک کے کناروں پر کار پارکنگ بھی دستیاب رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Polo View Market Revamped : پولو ویو مارکیٹ کی نئی ہیئت لوگوں کے لیے پُر کشش

کچھ روز قبل پولو ویو ہائی اسٹریٹ کی تصویریں جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں تو لوگوں نے ان کو کافی پسند کیا تھا اور اس مارکیٹ کو دیکھنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.