سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر کے پولیس گولف کورس سے 'واک فار وائلڈ' واکتھون کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس تقریب کا مقصد وائلڈ لائف کی اہمیت اور عوام میں اس کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔
جہاں اس تقریب میں وائلڈ لائف محکمے کے افسران اور اہلکار پیش پیش نظر آئے، وہیں یونیورسٹی، کالجوں اور اسکولی بچوں کے علاوہ جموں و کشمیر انتظامیہ، پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران نے بھی واکتھون میں حصہ لیا۔ پولیس گولف کورس سے شروع ہوئی یہ واکتھون نشاط باغ پر اختتام پذیر ہوئی۔
اپنی خطاب میں سنہا نے وائلڈ لائف کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "یہ صرف پانچ کلومیٹر کا واک نہیں ہے بلکہ وائلڈ لائف تفظ کی طرف ایک قدم ہے۔ میرا ماننا ہے کہ قدرت ہی انسانیت کی سچائی ہے، اس کے بنا انسان کی ترقی ہونا ناممکن ہے۔ اسبلۓ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ قدرت کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
اس موقعے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وائلڈ لائف وارڈن (سینٹرل ڈویژن) الطاف حسین کا کہا کہ "ہر برس دو اکتوبر سے آٹھ اکتوبر تک ہم وائلڈ لائف ویک مناتے تھے۔ لیکن اس بار ہم تھوڑا الگ سوچ رہے تھے۔ وائلڈ لائف تقریبات کے دوران اکثر عوام کی شرکت کے حوالے سے بات کی جاتی تھی۔ اس بار ہم نے عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔"
- رواں برس سوا دو کروڑ سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع، منوج سنہا
- منوج سنہا کا کوکرناگ انکاؤنٹر میں جاں بحق ہوئے فوجی جوان کو شاندار خراج پیش کیا
اُنہوں نے مزید کہا کہ "ہمارا مقصد یہی تھا کہ ہم ہر جگہ سے لوگوں کو یہاں بلائیں اور وائلڈ لائف کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت اور اہمیت کا پیغام سب تک پہنچائیں۔ گلوبل وارمنگ کو اگر ختم کرنا ہے تو اس وجوہات ماحولی نظام کو ٹھیک رکھنا ہوگا۔ وائلڈ لائف اسی کا ایک جز ہے۔ آج ہم نے سب کے ساتھ ایک دن جینے کے ارادے کے ساتھ اس تقریب کا انعقاد کیا۔"
دریں اثنا، ٹریفک پولیس نے بھی بلیوارڈ روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی تاکہ واکتھون کا انعقاد ہموار طریقے سے ہو سکے۔ "بلیوارڈ روڈ پر للت گھاٹ سے نشاط کراسنگ تک تمام ٹریفک کی نقل و حرکت بند رکھی گی۔ ہروان، شالیمار اور نشاط کی طرف سے آنے والے موٹرسائیکلوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی متعلقہ منزلوں تک پہنچنے کے لیے فارشور حضرت بل روڈ اور اس کے برعکس اختیار کریں۔"