ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra لال سنگھ کو کانگریس نے بھارت جوڑو یاترا میں مدعو نہیں کیا ہے - بی جے پی کے سابق وزیر لال سنگھ

کانگریس پارٹی نے بھارت جوڑو یاترا میں بی جے پی کے سابق وزیر لال سنگھ کو شامل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے۔ بھارت جوڑو یاترا کا اختتام 30 جنوری کو سرینگر میں ہوگا۔ Lal Singh not invited in Bharat Jodo Yatra by the Congress

لال سنگھ کو کانگرس نے بھارت جوڑو یاترا میں مدعو نہیں کیا ہے

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 1:34 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے مقامی کانگریس یونٹ نے کہا کہ بی جے پی کے سابق وزیر لال سنگھ جنہوں نے کٹھوعہ میں معصوم بچی کے تقل اور عصمت دری میں ملوث افراد کی حمایت کی تھی کو کانگرس نے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کے لیے دعوت نہیں دی ہے۔ کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر تارا چند نے کہا کہ پارٹی اس پر غور کرے گی، ابھی اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور نہ پارٹی نے لال سنگھ کو مدعو کیا ہے۔ کانگرس کے رہنما چیتن چوہان نے بتایا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 27 جنوری کو قاضی گنڈ سے شروع ہرکے 30 جنوری کو سرینگر میں اختتام ہوگی۔ انکا کہنا ہے کہ 30 جنوری کو راہل گاندھی شیر کشمیر سٹیڈیم میں بڑے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ سابق کانگرس ترجمان اور وکیل دیپیکا نے لال سنگھ کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل نہ ہونے پر کہا کہ کانگرس نے لال سنگھ کو یاترا میں شامل ہونے کے لئے نہیں بلایا ہے تاہم اگر وہ اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ان کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انکا کہنا ہے کہ لال سنگھ اگر ملک کے متعلق سوچتے ہیں، تو اسکا خیر مقدم ہے۔ واضح رہے کہ کانگرس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا 20 جنوری سے کٹھوعہ کے لکھنپور سے شروع ہوگی اور سرینگر میں 30 جنوری کو اسکا اختتام ہوگا۔ کانگرس کے منتظمین کے مطابق راہل گاندھی جموں اور سرینگر میں اجلاس سے خطاب کریں گے اور انہی دو شہروں میں دو پریس کانفرنسز کے ذریعے میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔ کانگرس کے رہنما یاترا کی حفاظت اور انتظامات کے لئے جموں و کشمیر ایل جی منوج سنہا سے بھی ملاقات کی اور ان سے یاترا منعقد کرنے کی اجازت طلب کی۔ راہل گاندھی کی اس یاترا میں نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی، کمونسٹ رہنما یوسف تاریگامی اور شیو سینا کے سنجے راوت اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ اس یاترا کے انتظام کے لئے کانگرس نے جموں و سرینگر میں متعدد ہوٹلز بک کر لئے ہیں، جہاں کانگریس رہنما اور کارکنان قیام کریں گے۔ سرینگر میں پانچ سو سے زائد ہوٹل کمروں کو پارٹی رہنماوں اور کارکنان کے قیام کے لئے بک کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا انیس جنوری کو کشمیر پہنچے گی، تیئیس پارٹیاں مدعو

واضح رہے کہ راہل گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا سات ستمبر کو کنیاکماری سے شروع ہوئی تھے اور بارہ ریاستوں سے ساڑھے تین ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے سرینگر میں اختتام پذیر ہوگی۔ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ وہ اس یاترا سے ملک کے مختلف خیالات اور مذہب کے لوگوں کو جوڑنے کا پیغام دے رہے ہیں تاکہ بی جے پی کی نفرت کی سیاست کی شکست ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.