ETV Bharat / state

KU to Host G20 Youth Summit کشمیر یونیورسٹی جی ٹوئنٹی یوتھ سمٹ کی میزبانی کیلئے تیار

کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے بتایا کہ جی ٹوئنٹی یوتھ سمٹ منعقد کرنا یونیورسٹی کے لئے ایک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہا اس سمٹ میں 17 ممالک کے یوتھ ڈیلگیٹس اور کشمیر یونیورسٹی کے طلبہ ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کرے گے۔

ku-to-host-g20-youth-summit-on-11-may
کشمیر یونیورسٹی جی ٹوئنٹی یوتھ سمٹ کی میزبانی کیلئے تیار
author img

By

Published : May 8, 2023, 9:33 PM IST

کشمیر یونیورسٹی جی ٹوئنٹی یوتھ سمٹ کی میزبانی کیلئے تیار

سرینگر: 11 مئی کو جی ٹوئنٹی ممالک کے یوتھ مندوبین کشمیر یونیورسٹی میں ایک روزہ سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں، اس کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کی ہے۔کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نیلوفر خان نے آج پریس کانفرنس میں اس جی ٹوئنٹی یوتھ سمٹ کے متعلق جانکاری دی۔

پروفیسر نیلوفر خان نے بتایا کہ یہ سمٹ منعقد کرنا یونیورسٹی کے لئے ایک اعزاز ہے کیونکہ 17 ممالک کے یوتھ ڈیلگیٹس اس سمٹ میں آرہے ہیں جس کے لئے یونیورسٹی میزبانی کر رہی ہے۔انہوں کہا کہ یہ سمٹ ماحولیاتی تبدیلی، ڈائیورسٹی اور ماحول سے منسلک موضوعات و مسائل پر ہوگی جس میں مندوبین تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر انتظامیہ جی ٹوئنٹی کی میزبانی کے لئے تمام طرح کی تیاریوں میں محو ہے۔ 22 سے 24 مئی میں یہ سمٹ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہوگی۔انتظامیہ سکیورٹی اور انتطامی امورات پر تمام طرح کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔اگرچہ جی ٹوئنٹی اجلاس کو کشمیر میں منعقد کرنے پر پاکستان اور چین نے اعتراض کیا ہے تاہم بھارت نے ان ممالک کو باور کیا کہ یہ ملک کا اندرونی معاملہ ہے جس میں یہ ممالک مداخلت نہیں کر سکتے ہیں۔بھارت نے کہا کہ چونکہ جی ٹوئنٹی کے اجلاس ملک کے ہر بڑے شہروں میں منعقد کئے جانے والے ہیں جموں کشمیر میں اس کا انعقاد کرنا فطری عمل ہے۔

مزید پڑھیں: G 20 Summit in Kashmir 'جی ٹونٹی مندوبین کشمیر کے اندرونی حالات کا بھی جائزہ لیں'

جی ٹوئنٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ ہے۔ان ممالک کے ممبران وادی میں سمٹ میں حصہ لینے والے ہیں۔جی 20 کے متعلقین ان اجلاس میں انسداد دہشت گردی، عالمی چیلنجز جیسے معاشی سست روی اور موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل اور دیگر ضروری اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.