ETV Bharat / state

Khelo India Games ناساز گارموسم کے باوجود سارے مقابلے منعقد کئے گئے

جموں و کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز سال 2023 کا کل یعنی دس فروری کو آغاز ہوا،مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اس کھیل کا افتتاح کیا۔

Khelo India Games
Khelo India Games
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 4:04 PM IST

Updated : Feb 11, 2023, 5:00 PM IST

گلمرگ، کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2023 کے آج دوسرے روز خراب موسم کے باوجود کئی مقابلے کھیلے گئے، جن میں آئس ہاکی، بندی، اسکینگ سلیم ،کراس کنٹری رن اور دیگر مقابلے منعقد کیے گئے۔ اس موقع پرجہاں ایک طرف کھلاڑیوں میں جوش و خروش نظر آرہا تھا تو وہیں دوسری جانب انتظامیہ بھی مقابلوں کے انعقاد کے لیے پوری تیار تھی۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ "ہم گزشتہ ایک مہینے سے مشقت کر رہے ہیں اور ہم كو بہترین نتائج کی اُمید ہے۔"

Khelo India Games

وادی بالخصوص گلمرگ میں خراب موسم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "ہم اپنی ڈھلانوں کو اچھی طرح سے جانتے ہیں، اس لیے ہمیں زیادہ مشکلوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا جو کھلاڑی یہاں بیرون ریاستوں سے یہاں آئے ہیں اُنہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم امید کر رہے ہیں کہ موسم جلد ازجلد ساز گار ہوجائے۔ اس موقع پر کھلیو انڈیا ونٹر گیمز کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ موسم کی خرابی کے باعث مقابلوں کے انعقاد میں تاخیر ضرور ہو رہی ہے تاہم ہماری یہ کوشش ہے سارے مقابلے منعقد ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کی کوئی کھلاڑی مایوس ہو،واضح ر ہے کہ آج یعنی کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے دورسرے دن ناساز گار موسم کے بعد دوپہر سے قبل وقت موسم میں تھوڑی بہت بہتری کے بعد سارے مقابلے منعقد کئے گئے۔

مزید پڑھیں:Khelo India Games گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے تحت کھلاڑیوں میں جوش و خروش

Last Updated : Feb 11, 2023, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.