چیبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے گزشتہ روز جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کی جانب سے اعلان کئے گئے میگا پکیج کا خیرمقدم کیا ہے۔ وہیں انہوں نے ایل جی انتظامیہ کی ستائش کی کہ انہوں نے ان کے مطالبات پر فوری طور کاروائی عمل میں لاکر تباہ شدہ معیشت کی بحالی کے لئے 1350 کروڑ روپے کے مالی پکیج کا اعلان کیا۔
تاہم انہوں نے زور دیا کہ ایک برس کے دوران کاروبار کو ہوئے نقصان کا جو تخمینہ حکومت کو دیا گیا ہے اس پر بھی فوری کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ یہاں کے تمام کاروباری شعبے پھر سے بحال ہو سکے۔
کے سی سی آئی کے صدر شیخ عاشق نے اعلان شدہ پکیج کو پہلی شروعات کے بطور ایل جی انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس پکیج سے تجارت کے ہر شعبے کو کافی فائدہ ہوگا۔
مالی پکیج کے اعلان پر کے سی سی آئی نے ایل جی کی ستائش کی - houseboat industry
جموں وکشمیر کے ایل جی نے اس بات کا خود اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران ہی نہیں بلکہ گزشتہ 20 برسوں کے دوران یہاں کی تجارتی اور کاروباری سرگرمیاں بدترین حالات سے گزری ہے۔