ETV Bharat / state

Irfan Mehraj NIA custody کشمیری صحافی عرفان معراج 10 دن کی این آئی اے تحویل میں - کشمیری صحافی عرفان معراج این آئی اے تحویل

این آئی نے دو روز قبل سرینگر سے گرفتار کیے گئے نوجوان کشمیری صحافی عرفان معراج کو دہلی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں پیش کیا۔

a
a
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 7:48 PM IST

سری نگر (نیوز ڈیسک) : دہلی کی ایک عدالت نے بدھ کو کشمیری صحافی عرفان معراج کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت درج ایک کیس میں10 دن کے لئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں دے دیا۔ قبل ازیں قومی تحقیقاتی ایجنسی NIAنے عرفان معراج کو دہلی عدالت میں پیش کیا جہاں انکی دس دن کی این آئی اے ریمانڈ کو کورٹ نے منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ این آئی اے نے نوجوان صحافی عرفان معراج کو دو روز قبل سرینگر سے گرفتار کیا اور یو اے پی اے قانون کے تحت ٹیرر فنڈنگ کا مقدمہ عائد کرکے دہلی جیل بھیج دیا۔ عرفان معراج کو تفتیشی ایجنسی نے بدھ کے روز نئی دہلی میں پٹیالہ ہاؤس کورٹس کے خصوصی این آئی اے جج کے سامنے پیش کیا تھا۔ مرکزی ایجنسی نے عرفان معراج سے پوچھ گچھ کے لیے12 دن کی تحویل طلب کی تاہم عدالت نے 10 دن کے لئے این آئی اے کی تحویل کو منظوری دے دی۔

غور طلب ہے کہ این آئی اے نے کشمیری صحافی عرفان پر الزام عائد کیا ہے کہ عرفان معراج انسانی حقوق کارکن خرم پرویز کی غیر سرکاری تنظیم جموں و کشمیر کولیشن آف سیول سوسائٹز سے منسلک تھا جو ٹیرر فنڈنگ میں ملوث ہے۔ خرم کو بھی اسی مقدمے میں این آئی اے نے 2021 میں گرفتار کیا تھا اور اس بھی اس وقت جیل میں ہے۔ عرفان ضلع سرینگر کے پادشاہی باغ کے رہنے والے ہیں اور نیوز ویبسائٹ ’’ٹو سرکلرز ڈاٹ نیٹ‘‘ کے آن لائن مدیر تھے۔

مزید پڑھیں: EGI Condemns Kashmiri Journalist’s Arrest: ای جی آئی کا صحافی عرفان معراج کی گرفتاری پر تشویش

ادھر، ایڈیٹرز گِلڈ آف انڈیا (ای جی آئی) سمیت کئی تنظیموں، میڈیا اداروں، سیاسی و سماجی کارکنانن نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے کشمیری صحافی عرفان معراج کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے اس کی مذمت کی ہے۔ ای جی آئی کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے بیان میں عرفان کی گرفتاری کو ’’میڈیا کی آزادی کو آئے روز کمزور‘‘ کرنے سے تعبیر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.