ETV Bharat / state

’مسئلہ کشمیر پاکستان کے لیے بہت اہم ہے‘ - foreign policy

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کہا کہ پاکستان کے لیے کشمیر ایک اہم موضوع ہے۔

shah mehmood
shah mehmood
author img

By

Published : Feb 9, 2020, 9:45 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 5:30 PM IST

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مظفرآباد اسمبلی حلقے میں وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے بعد کشمیر کے کچھ سیاسی رہنماؤں کےساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک میٹنگ کی۔

میٹنگ کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’مسئلہ کشمیر پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔‘

وزیر اعظم عمران خان نے پانچ فروری کو پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا، انہوں نے یہاں مظفرآباد اسمبلی حلقے میں عوام کو خطاب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے
بنکرز بنانے کے لیے 30 کروڑ روپے منظور کیے
شام: مسلم ڈاکٹر پر بننے والی فلم آسکر کے لئے نامزد

میٹنگ میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا 'کشمیر مسئلہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مسلسل رہے گا'۔

اس اجلاس میں پی او کے رہنما راجہ فاروق حیدر خان بھی شریک ہوئے، وہیں شرکا نے وادی کشمیر میں مواصلات اور میڈیا پر لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Kashmir
قریشی کا ٹویٹ

خیال رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے گذشتہ برس 5اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے دفعہ 370 کو منسوخ کر اسے مرکز کے زیر انتظام کرنے کے بعد یہ بیان پاکستان کے وزیرخارجہ کی جانب سے آیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ہر مہینے کی پانچ تاریخ کو کشمیر سولیڈیریٹی ڈے منایا جاتا ہے۔

موجودہ وقت میں جموں و کشمیر میں ابھی بھی انٹرنیٹ پر پابندی ہے اورسابق وزرائے اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر پی ایس سے نافذ ہے اور وہ نظر بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
دہلی اسمبلی انتخابات کا پرامن اختتام
نعیم اختر پر پی ایس اے کا اطلاق

Intro:Body:

Urdu

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 5:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.