ETV Bharat / state

Kokernag Encounter سبکدوش پولیس اور فوجی آفیسران مضروضوں پر مبنی قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں،اے ڈی جی پی - کوکرناگ انکاؤنٹر پر تبصرے

کوگرناگ کے گڈول علاقہ میں عسکریت مخالف آپریشن چوتھے روز بھی جاری ہے ۔ اس انکاؤنٹر میں سکیورٹی فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

Etv Bharatkashmir-police-asks-ex-servicemen-to-avoid-ambush-hypothesis-in-kokernag-encounter
سبکدوش پولیس اور فوجی آفیسران مضروضوں پر مبنی قیاس آرائیوں سے اجتناب کریں،اے ڈی جی پی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2023, 3:27 PM IST

سرینگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے سبکدوش پولیس و فوجی آفیسران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مفروضوں پر مبنی قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

  • #KokernagEncounterUpdate: Rtd Police/Army officers should avoid “ Ambush Hypothesis”. It is a specific input based ops. Ops is in progress and all 2-3 trapped terrorists will be neutralised: ADGP Kashmir

    — Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) September 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
کشمیر پولیس زون نے ایکس پر اے ڈی پی وجے کمار کے حوالے سے لکھا کہ ”سبکدوش پولیس اور فوجی افسروں کو ' ایمبوش مفروضے' سے گریز کرنا چاہیے۔ “انہوں نے کہا کہ یہ ایک مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر کیا گیا آپریشن ہے۔اے ڈی جی پی کے مطابق آپریشن جاری ہے اور پھنسے ہوئے تمام دو یا تین عسکریت پسندوں کو مار گرایا جائے گا۔بتادیں کہ گڈول کوکرناگ میں جاری تصادم کے بیچ کئی سابق پولیس اور فوجی آفیسران نے سوشل میڈیا سائٹوں پر پچھلے تین روز سے قیاس آرائیوں پر مبنی بیانات دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Anantnag encounter 4th day جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں چوتھے دن بھی انکاونٹر جاری

بتادیں کہ گڈول علاقہ ایک جنگلاتی علاقہ ہے۔ مذکورہ گاؤں گھنے جنگلات سے گھری ایک اونچی پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔ذرائع کے مطابق اُسی پہاڑی میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ موجود ہے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے مذکورہ پہاڑی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور مشکوک مقام پر لگاتار گولہ باری کی جارہی ہے۔اس آپریشن میں فوج کے اضافہ دستے قائم کئے گئے ہیں اور پہاڑوں پر چھڑنے کی مہارت رکھنے والے ماؤنٹین کلیمبرس فورس کی بھی مدد طلب کی گئی۔عسکریت پسندوں پر نظر رکھنے اور ان کا سراغ لگانے کے لئے ڈرون اور چاپرس کا استعمال بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.