ETV Bharat / state

تیرہ نومبر سے جموں و کشمیر میں برفباری کا امکان - فلو ویکسین

محکمہ موسمیات اور محکمہ زراعت نے کسانوں کو ہدایت دی ہے کہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظر وہ معقول اقدامات اٹھائیں۔

تیرہ نومبر سے جموں و کشمیر میں برف باری کا امکان

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 2:22 PM IST

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ماہ کی 13 تاریخ سے جموں و کشمیر میں برفباری کے قوی امکانات ہیں۔

محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 13 نومبر کو مغربی ہوائیں جموں و کشمیر میں داخل ہوں گی جس سے یہاں کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر مختار احمد کے مطابق مغربی ہوائیں 13 سے 15 نومبر تک سرگرم رہیں گی جس سے کشمیر، جموں اور لداخ کے پہاڑی علاقوں میں ایک سے دو انچ تک برف ہو سکتی ہے جبکہ گلمرگ اور سونمرگ اور گریز جیسے علاقوں میں درمیانے درجے کی برف باری کا امکان ہے۔

تیرہ نومبر سے جموں و کشمیر میں برف باری کا امکان

پیش گوئی کے مطابق جموں کشمیر میں اس دوران 5 سے 6 ڈگری درجہ حرارت گر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات اور محکمہ زراعت نے کسانوں کو ہدایت دی ہے کہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظر وہ معقول اقدامات اٹھائیں۔

غور طلب ہے کہ سرینگر میں 7 اور 8 تاریخ کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات رہی۔

جموں و کشمیر میں رواں برس خشک موسم رہنے کی وجہ سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پانی کی قلت سے بھی لوگ پریشان رہے۔

ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا تھا کہ خشک موسم کی وجہ سے سینے کے امرض میں اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ جبکہ بزرگ افراد کو 'فلو ویکسین' لگانے کی سفارش کی گئی تھی۔

ان کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے سینے کے امراض میں مبتلا افراد کو سب سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.