ETV Bharat / state

Drug peddlers’ properties attached: منشیات فروشوں کے خلاف جموں و پولیس کا کریک ڈاؤن - کشمیر منشیات فروشی

جموں کشمیر انتظامیہ نے جہاں عسکریت پسندوں کے ساتھ روابط کے الزام میں درجنوں افراد کی غیر منقولہ جائیداد اٹیچ کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے وہیں اب معاشرے سے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لئے جاری کاررائیوں کے تحت منشیات فروشوں کی جائیداد بھی اٹیچ کی جا رہی ہے۔

ا
ا
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 5:17 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر میں منشیات مافیا کے خلاف جنگ کو تیز کرتے ہوئے پولیس نے کشمیر میں گزشتہ تین برسوں کے دوران تقریباً 4837 منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں کے بینک کھاتوں کو بھی منجمد کرنے، گاڑیاں اور سونے کی اشیاء ضبط کرنے کے علاوہ غیر منقولہ جائیداد بھی اٹیچ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق: ’’سنہ 2020 میں منشیات سے متعلق 1132 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ منشیات کی اسمگلنگ اور پیڈلنگ میں ملوث تقریباً 1672 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تقریباً 35 منشیات فروشوں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں جیل منتقل کیا گیا۔‘‘ اسی طرح سنہ 2021 میں کشمیر میں 815 ایف آئی آر درج کی گئیں اور تقریباً 400 چارج شیٹ داخل کی گئیں۔ منشیات میں ملوث 1465 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اعداد و شمار سے مزید پتہ چلتا ہے کہ کشمیر میں 2022 میں تقریباً 1,700 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت 1,021 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، 2023 میں متعدد منشیات فروشوں کی جائیدادیں بھی ضبط کی گئیں۔ 18 فروری کو ضلع مجسٹریٹ شوپیاں نے ضلع میں منشیات کے پانچ اسمگلروں کی غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کو ضبط/ منجمد کرنے کا حکم دیا۔ یہ کارروائی نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹک سبسٹنس ایکٹ 1985 کی شق ’’وی اے‘‘ کی دفعات کے تحت کی گئی تھی۔ احکامات کے مطابق: ’’جائیداد کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر کسی دوسرے استعمال کے لیے منتقل نہیں کیا جائے گا۔‘‘

اسی طرح 22 فروری کو اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) نے جنوبی کشمیر میں منشیات کے کاروبار سے منسلک مختلف بینک کھاتوں، ایک گاڑی اور لاکھوں روپے مالیت کی سونے کی اشیاء کو بھی ضبط کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق، ایف آئی آر نمبر 01 / 2022 میں مالی تحقیقات کے دوران، اے این ٹی ایف (منشیات کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لیے جے اینڈ کے پولیس کی ایک خصوصی یونٹ) نے منشیات کے کاروبار سے منسلک مختلف بینک اکاؤنٹس، ایک گاڑی اور لاکھوں مالیت کی سونے کی اشیاء برآمد کیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’تمام کھاتوں کو منجمد کر دیا گیا ہے اور گاڑی اور سونے کی اشیاء ضبط کر لی گئی ہیں۔ 26 ستمبر 2022 کو اے این ٹی ایف نے میر بازار اننت ناگ میں 108 کلو گرام اور 295 گرام پوست کا بھوسا برآمد کیا جو سیب کے خالی ڈبوں میں بند تھا/ ٹرک زیر رجسٹریشن نمبر PB65AK-1791 میں چھپایا گیا تھا۔ ٹرک ڈرائیور اور کنڈکٹر کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور جرائم کے لئے استعمال گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی تھیں۔‘‘ ترجمان نے مزید کہا: ’’2452149 روپے کی رقم، 1110172 روپے مالیت کی گاڑی creta اور 10,66,300 روپے مالیت کے سونے کے سکے کو اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کشمیر (اے این ٹی ایف کشمیر) نے ضبط کر لیا تھا۔‘‘

مزید پڑھیں: SAFEM confirmed property attachment of Drug peddler: منشیات فروش کی جائیداد اٹیچ، مرکزی ٹیم نے کی ستائش

اسی طرح 5 جون کو ایک بدنام زمانہ منشیات فروش، خورشید احمد وازہ، جسے ’منڈیلا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، کی جائیداد کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت ضبط کیا گیا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہاـ: ’’ضبط شدہ جائیداد میں ایک کنال 1.5 مرلہ کا رہائشی پلاٹ بھی شامل ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 44 لاکھ روپے ہے اور 12 لاکھ روپے کی دو گاڑیاں ھبی ضبط کی گئی ہیں جو کہ منشیات کی فروخت کے ذریعے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر حاصل کی گئی ہیں۔‘‘

جون کی 23 تاریخ کو جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک خاتون منشیات فروش اور اس کے خاندان کے 18,36,611 روپے کے بینک کھاتے اور دیگر مالیاتی آلات کو منجمد کر دیا۔ اسی طرح پولیس نے 27 جون کو شمالی کشمیر کے مین محلہ، پٹن میں 10 مرلہ اراضی پر ایک زیر تعمیر مکان جو کہ منشیات اسمگلر برکت علی ولد محمد مقبول ساکنہ میاں محلہ پٹن سے مجاز حکام سے قانونی منظوری حاصل کر کے قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ’’مذکورہ مکان تھانہ پٹن کے سیکشن 8/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 84/2023 سے منسلک تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.