ETV Bharat / state

Jammu Highway Traffic Update جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال، امرناتھ یاترا بھی دوبارہ شروع - امرناتھ یاترا دوبارہ شروع

جموں سری نگر قومی شاہراہ پر بھاری لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے وقتی طور پر ٹریفک روک دی گئی تھی جو کہ اب بحال کر دی گئی ہے۔ وہیں اس کی وجہ سے رکی امرناتھ یاترا بھی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

Jammu Highway Traffic Update
Jammu Highway Traffic Update
author img

By

Published : Aug 6, 2023, 10:46 AM IST

Updated : Aug 6, 2023, 10:54 AM IST

سری نگر: جموں سری نگر قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح تقریباً 9 بجے ٹریفک بحال ہو گئی۔ جموں کشمیر پولیس نے ٹویٹر پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ " صبح 900 بجے سے جموں سری نگر نیشنل ہائی وے پر ٹریفک بحال ہو گئی ہے۔"

اس سے قبل جموں سری نگر قومی شاہراہ پر رامبن کے علاقے میں بھاری لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ٹریفک روک دی گئی تھی۔ پولیس نے ایک ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ جب تک سڑک پر بحالی کا کام مکمل نہیں ہو جاتا، لوگ اس راستے پر سفر سے گریز کریں۔ رامبن کے ڈپٹی کمشنر نے ٹویٹ کیا کہ "NH-44 پر بعض جگہوں پر کیچڑ اور پتھراؤ گر آنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس وقت تک قومی شاہراہ پر سفر سے گریز کریں، جب تک کہ سڑک کی صفائی کا کام مکمل نہیں ہو جاتا،"

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ رکی امرناتھ یاترا دوبارہ شروع

وہیں جموں سری نگر قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے رامبن کے چندرکوٹ بیس کیمپ میں امرناتھ یاترا کو روک دی گئی تھی، وہ دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح تقریباً 9 بجے ٹریفک بحال کر دی گئی۔ پولیس نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ " اس سے قبل آج جموں سری نگر قومی شاہراہ رامبن کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روک دی گئی تھی۔ امرناتھ یاترا کے یاتریوں کی ایک تازہ کھیپ اتوار کی صبح پانتھا چوک بیس کیمپ سے امرناتھ کے لیے روانہ ہوئی۔ لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے اسے رامبن کے چندر کوٹ بیس کیمپ میں روک دیا گیا۔ شاہراہ پر ٹریفک بحال ہونے کے بعد یاترا کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

Last Updated : Aug 6, 2023, 10:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.