ETV Bharat / state

Farooq Abdullah on JK Situation عوام کی کہیں پر بھی شنوائی نہیں ہو رہی ہے، ڈاکٹر فاروق عبداللہ - جموں و کشمیر کی صورتحال

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اس وقت گونا گوں مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم کو ہر سطح پر مظلوم اور محکموم بنا دیا گیا ہے اور عوام کی کہیں پر بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔

Farooq Abdullah
ڈاکٹر فاروق عبداللہ
author img

By

Published : Apr 17, 2023, 4:37 PM IST

سرینگر: لوگوں کی خدمت کرنا، عوامی مشکلات دور کرنا اور عوامی مسائل اجاگر کرنا نیشنل کانفرنس کا بنیادی منشور رہا ہے اور پارٹی آج بھی اس اصول پر سختی سے کاربند ہیں۔یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ موجودہ دور میں جموں وکشمیر کے عوام سخت ترین مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں اور ایسے میں ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کی حق و انصاف کی آواز بن کر اپنے فرائض انجام دیں۔ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر میں سرکردہ پارٹی لیڈران اور عہدیداران کے ساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی سے وابستہ افراد سے کہا کہ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ لوگ اس وقت گونا گوں مشکلات سے دوچار ہیں اور کشمیری قوم کو ہر سطح پر مظلوم اور محکموم بنا دیا گیا ہے اور عوام کی کہیں پر بھی شنوائی نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں ہم پر اور زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم لوگوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ رہیں اور ان کے مسائل و مشکلات ہر سطح پر اُجاگر کریں تاکہ ان کا ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس سے وابستہ تمام لیڈران اور عہدیداران ہر وقت عوامی مسائل و مشکلات اور مطالبات کو اجاگر کرنے میں مصروف رہتے ہیں لیکن زمینی سطح پر بھی اس کام میں سرعت آنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.