ETV Bharat / state

Covid 19 in JK: جموں و کشمیر میں کورونا کے 25 نئے کیسز درج - جموں و کشمیر میں کورونا کے 25 نئے کیسز درج

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز جموں و کشمیر میں مزید 25 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں میں 13 اور سرینگر میں 12 مریضوں میں کووڈ کی تشخیص پائی گئی۔۔ Covid 19 cases

جموں و کشمیر میں کورونا کے 25 نئے کیسز درج

author img

By

Published : Jun 16, 2022, 11:25 AM IST

سری نگر: جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں بدھ کے روز اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ بدھ کے روز مزید 25 افراد کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد یوٹی میں فی الوقت ایک سو ایکٹیو کیس ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز جموں و کشمیر میں مزید 25 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں میں 13 اور سرینگر میں 12 مریضوں میں کووڈ کی تشخیص پائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے یومیہ کیسوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور تین روز کے دوران کیسوں میں 30 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔Covid 19 in jk

دریں اثنا ڈاکٹروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ رہنما اصولوں پر سختی کے ساتھ عمل کریں کیونکہ ملک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ ڈاکٹروں کا مزید کہنا ہے کہ یومیہ کیسز میں ہو رہے لگاتار اضافہ کو دیکھتے ہوئے ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جانا چاہئے۔ covid casesin kashmir

واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 194.76 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 194 کروڑ 76 لاکھ 42 ہزار 992 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 7584 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 267 ہو گئی ہے۔

یہ متاثرہ معاملوں کا 0.08 فیصد ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 2.26 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3791 لوگ کووڈ سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 26 لاکھ 44 ہزار دو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.70 فیصد ہے۔ زشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 35 ہزار 50 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 85 کروڑ 41 لاکھ 98 ہزار 288 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Covid 19 in J&K : جموں و کشمیر میں کورونا کے 11 نئے کیسز درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.