ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا سے 13 اموات - کووڈ 19 سے موت

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 13 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، ان میں سے گیارہ کا تعلق وادی کشمیر سے ہے جبکہ 2 کا تعلق خطہ جموں سے ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 10:55 PM IST

حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 298 ہوگئی ہیں۔

جموں کے گاندی نگر سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ پولیس سب انسپیکٹر کی کورونا سے موت ہوئی۔ انہیں 22 جولائی کو جی ایم سی جموں میں داخل کرایا گیا تھا، جس کے ایک دن بعد ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا۔ تاہم آج ان کی موت ہو گئی۔ وہ ذیابطیس کے مریض تھے۔

وادی میں ہونے والی گیارہ اموات میں زیادہ تر کا تعلق سرینگر ضلع سے ہے۔ ضلع بارہمولہ اور اننت ناگ سے دو اموات جبکہ شوپیاں اور گاندربل سے بالترتیب ایک موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کورونا وائرس کے 353 نئے مثبت معاملات

بتا دیں کہ ضلع سرینگر میں کورونا سے متعلق سب سے زیادہ اموات 82 ہوئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں کورونا میں مبتلا 62 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع کولگام میں 23، اننت ناگ میں 21، شوپیاں اور بڈگام میں بالترتیب 12، پلوامہ اور کپواڑہ میں سولہ سولہ، جموں میں 14، گاندربل میں پانچ، ادھمپور میں ایک، ڈوڈہ میں 2، بانڈی پورہ میں 5، کٹھوعہ اور پونچھ میں ایک ایک اور راجوری میں 2 اموات ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.