ETV Bharat / state

Extortionists Arrested in Srinagar: نقلی پستول استعمال کرنے والے بھتہ خور گرفتار - سرینگر دو بھتہ خور گرفتار

سرینگر پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے صورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نقلی پستول اور ایک خنجر سمیت ضبط کر لیا۔Extortionists Arrested in Srinagar

نقلی پستول استعمال کرنے والے بھتہ خور گرفتار

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 7:04 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر پولیس نے گرمائی دارلحکومت سری نگر کے لال بازار علاقے میں دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے انکی تحویل سے نقلی پستول بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرینگر پولیس نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ ’’گرفتار کیے گئے بھتہ خوروں نے گزشتہ روز شہر خاص کے لال بازار علاقے میں شام گئے ایک شہری کو اغوا کرکے اس کے روپے سمیت دیگر اشیاء چوری کئے تھے۔‘‘ Two Extortionists Arrested in Srinagar

پولیس کے مطابق بھتہ خوروں کی شناخت صورہ سے تعلق رکھنے والے ارسلان منظور اور باسط بشیر کے طور پر ہوئی ہے جن سے نقلی پستول سمیت ایک خنجر ضبط کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سید عباس حسین نامی ایک شخص نے گزشتہ روز لال بازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی تھی جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک آلٹو گاڑی میں سوار دو افراد نے انہیں اغوا کرکے انکا موبائل سمیت دیگر اشیاء چوری کر لئے۔ JK Police Arrested Two Extortionists in Srinagar

پولیس نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران نے ایک ٹیم تشکیل دے کر سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع سے مذکورہ بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے انکی خلاف مقدمے درج کیے۔ Srinagar Police arrested two extortionists

مزید پڑھیں: پانپور میں تین بھتہ خور گرفتار

ماضی میں بھی پولیس نے شہر سرینگر اور دیگر اضلاع میں چند بھتہ خوروں کو گرفتار کیا جو نقلی پستول یا دیگر آلات کا استعمال کرکے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر انکو لوٹ رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.