ETV Bharat / state

JK Bank MD On System Upgradation: 'جموں و کشمیر بینک کا نیا آن لائن نظام سائبر فراڈ سے محفوظ ہوگا'

جموں و کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر بلدیو پرکاش کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کا نیا اپ گریڈ سوفٹ ویر فینکل 10 صارفین و بینک ملازمین کے لیے کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا فینکل 10 سے صارفین آن لائن فراڈ سے محفوط رہیں گے۔ JK Bank MD On System Upgradation

jk-banks-new-software-finical-10-will-be-safe-secure-from-cyber-fraud-says-md-jk-bank
جموں و کشمیر بینک کا نیا آن لائن نظام سائبر فراڈ سے محفوظ ہوگا، ایم ڈی جے کے بینک
author img

By

Published : Jun 17, 2022, 6:41 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر بینک کے صارفین کو بینک کے آن لائن نظام کے متعلق گذشتہ کئی ہفتوں سے شکایات ہیں۔ صارفین کے مطابق بینک کا آن لائن نظام ٹھپ ہوگیا ہے جس سے انہیں مالی معاملات متاثر ہوئے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے فرحت مقبول نے جموں و کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر بلدیو پرکاش سے اس معاملے میں خصوصی گفتگو کی۔ JK Bank MD On System Upgradation

جموں و کشمیر بینک کا نیا آن لائن نظام سائبر فراڈ سے محفوظ ہوگا، ایم ڈی جے کے بینک
انہوں نے کہا جموں و کشمیر کشمیر بنک اپنے آن لائن نظام کو اپ گریڈ کر رہا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو لین دین میں کچھ دقتیں در پیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپ گریڈ نظام صارفین کے لیے بہتر اور محفوظ ہوگا۔ جموں و کشمیر بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر بلدیو پرکاش نے کہا کہ انہیں عیدالفطر کے بعد صارفین سے شکایات موصول ہونے لگی ہیں۔ لیکن 13 جون سے بینک کا آن لائن نظام فینیکل 10 پر منتقل ہوا ہے جس سے کچھ بہتری آنے لگی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جے کے بینک واحد بینک نہیں ہے جس نے سسٹم اپ گریڈ کیا ہے، تاہم دیگر بنکز کے برعکس جے کے بینک میں صارفین کو کم دقتیں درپیش ہیں۔ JK Bank Services Hit

بلدیو پرکاش نے کہا کہ اپ گریڈ سسٹم سے ایم پے اور انٹرنیٹ بینکنگ میں صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سسٹم اپ گریڈ سے بینک کے اسٹاف کو بھی کام کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔ اپ گریڈ سسٹم سے سائبر فراڈ کے خطرات تقریباً ختم ہوں گے۔

جموں و کشمیر بینک کے ایم ڈی نے صارفین سے کہا کہ جموں و کشمیر بینک ان کا اپنا بینک ہے اور ہر مالی مشکلات کے حل کے لئے بینک پیش پیش ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا سسٹم صارفین کے لیے سب سے بہتر ہے اور محفوظ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.