ETV Bharat / state

سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل - ٹریفک کی نقل وحمل معطل

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر مرمتی کام جاری رہنے کی وجہ سے جمعے کو ٹریفک کی نقل وحمل معطل رہی۔

سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل
سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل
author img

By

Published : Oct 16, 2020, 3:43 PM IST

تاہم تاریخی مغل روڈ اور سرینگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک حسب معمول جاری رہا۔

بتادیں کہ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری کے مطابق سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر 16 اکتوبر سے 30 نومبر کے درمیان آنے والے تمام جمعوں کو ٹریفک کی نقل و حمل پر مرمتی کام کی وجہ سے پابندیاں رہیں گی۔

ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر مرمت کا کام کے پیش نظر جمعے کو ٹریفک کی نقل وحمل معطل رہی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کو بھی مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں بلا تفریق ترقیاتی کام ہوں گے: منوج سنہا

موصوف نے بتایا کہ تاریخی مغل روڈ اور سرینگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری رہے گی۔

سرینگر – جموں قومی شاہراہ، جو وادی کشمیر کو ملک کے ساتھ جوڑنے والا واحد زمینی راستہ ہے، چٹانیں اور مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے خاص طور پر موسم سرما کے دوران بیشتر اوقات بند ہی رہتی ہے جس کی وجہ سے وادی میں جہاں اشیائے ضروریہ خاص کر اشیائے خورد ونوش کی قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں ان کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.