ETV Bharat / state

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 559 مثبت معاملے درج - jammu and kashmir

نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 22955 ہو گئی جس میں کشمیر میں 17755 اور جموں میں 5200 کیسز شامل ہے۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 559 مثبت معاملے درج

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 10:10 PM IST

جموں وکشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے 559 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 90 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 22955 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 426 ہو گئی ہے۔

آج جموں سے 96 اور کشمیر سے 463 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔

میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 160، بارہمولہ 29، کولگام 27، شوپیاں 7، اننت ناگ 7، کپواڑہ 2، پلوامہ 105، بڈگام 41، بانڈی پورہ 44، گاندربل 41، جموں 61، کٹھوعہ 8، راجوری 5، ادھم پور 12، رامبن 0، سامبا 5، کشتواڑ 2، ڈوڈہ میں 0 اور ریاسی میں 0 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔

اعداد و شمار
اعداد و شمار

کشمیر میں سری نگر 5590 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جس کے بعد بارہمولہ 1997، کلگام 1552، شوپیان 1492، اننت ناگ 1417، پلوامہ 1733، کپواڑہ 1163، بڈگام 1386، بانڈی پورہ 865 اور گاندربل میں 560 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

اعداد و شمار
اعداد و شمار

جموں صوبے میں جموں ضلع میں 1361، راجوری 746، رامبن 574، کٹھوعہ 559، ادھم پور 593، سامبا 462، ڈوڈہ 299، پونچھ 251، ریاسی 198 اور کشتواڑ میں 157 کیسز ہیں۔

نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 22955 ہو گئی جس میں کشمیر میں 17755 اور جموں میں 5200 کیسز شامل ہے۔

دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 388 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 15244 ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.