جموں و کشمیر میں آج ناول کوروناوائرس کے ریکارڈ 1698 مثبت معاملے درج کئے گئے جن میں 135 مسافر بھی شامل ہیں۔ تازہ معاملات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کووڈ-19 کے متاثرین کی تعداد 52410 ہوگئی۔ جبکہ اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 864 ہو گئی ہے۔
آج جموں سے 838 اور کشمیر سے 860 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ خطہ میں کورونا کے سرگرم کیسز کی کل تعداد 16261 ہے۔
میڈیا بلیٹن میں جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق سرینگر میں 255، بارہمولہ 82، کولگام 10، شوپیاں 60، اننت ناگ 45، کپواڑہ 108، پلوامہ 50، بڈگام 123، بانڈی پورہ 82، گاندربل 45، جموں 250، کٹھوعہ 42، راجوری 83، ادھم پور 103، رامبن 31، سامبا 58، کشتواڑ 78، ڈوڈہ میں 67 اور ریاسی میں 33 مثبت معاملوں کی تصدیق ہوئی۔
کشمیر میں سری نگر 11498 معاملات کے ساتھ سرفہرست ہے۔ بارہمولہ میں 3399، کولگام 2069، شوپیان 1865، اننت ناگ 2848، پلوامہ 3119، کپواڑہ 2784، بڈگام 3580، بانڈی پورہ 2710 اور گاندربل میں 2025 کیسز درج کئے گئے ہیں۔
جموں صوبے میں جموں ضلع میں 7947، راجوری 1364، رامبن 794، کٹھوعہ 1285، ادھم پور 1398، سامبا 1037، ڈوڈہ 732، پونچھ 821، ریاسی 570 اور کشتواڑ میں 565 کیسز ہیں۔
نئے کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 52410 ہو گئی، جس میں کشمیر میں 35897 اور جموں میں 16513 کیسز شامل ہے۔
دریں اثنا آج کووڈ-19 کے مزید 596 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں سے 219 اور کشمیر سے 377 افراد شامل ہے۔ صحتیاب ہو چکے افراد کی کل تعداد 35285 ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزی میں عوام کو یہ مشورہ دیا گیا ہےکہ وہ وقتاً فوقتاً حکومت کی طرف سے جاری کردہ مشوروں پر سختی سے عمل کریں۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لئے حکومت کی طرف سے روزانہ میڈیا بلیٹن کے ذریعہ جاری کردہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔
لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے باز رہیں اور ان پر کوئی دھیان نہ دیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں لوگ ٹول فری نمبر 108 پر کال کرکے اپنے دروازوں پر مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار شیرخوار ٹول فری نمبر 102 پر فون کرکے مفت ایمبولینس خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔