جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے گزشتہ رات سے اب تک 7 اموات ہو چکی ہیں۔
6 افراد کی موت سری نگر کے اسکمز میں علاج کے دوران ہو گئی جبکہ ایک موت اننت ناگ کے جی ایم سی میں ہوئی ہے۔
اسکمز کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ فاروق جان کا کہنا ہے کہ ان میں سے تین افراد کا تعلق بارہمولہ سے تھا جبکہ دو سرینگر اور ایک پلوامہ کے باشندہ تھے۔
سوپور باشندہ 60 سالہ خاتون کے تعلق سے میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے کہا کہ انہیں 13 جولائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان کے ساتھ سوبراکونک ہیموریج کا معاملہ تھا اور ان کی موت آج صبح 4 بجے واقع ہوئی ہے۔
ان 7 افراد کی موت کے ساتھ جموں اور کشمیر میں کل 202 افراد کووڈ 19 وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں ویلی میں 184 اور جموں میں 18 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سرینگر میں سب سے زیادہ 48 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے بعد بارہمولہ میں 40، کولگام میں 22، شوپیاں میں 17، اننت ناگ میں 16، بڈگام میں 14، جموں میں 11، پلوامہ میں 7، بانڈی پوہ میں 3، گاندربل میں 4، ڈوڈہ میں 2 جبکہ پونچھ، اودھمپور، راجوری اور کٹھوعہ میں ایک ایک کی موت کووڈ 19 وبا سے ہوئی ہے۔