ETV Bharat / state

Transfer of JK Officers جموں وکشمیر میں کئی افسران کا تبادلہ اور تقرریاں

جموں و کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کے روز 6 افسران کی تبدیلی اور تقریری عمل میں لائی، ان افسران میں 4 جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹو افسران جبکہ 2 آئی اے ایس افسران شامل ہیں۔Transfer of JK Officers

j-k-govt-orders-transfer-of-2-ias-4-kas-officers
جموں وکشمیر میں کئی افسران کا تبادلہ اور تقرریاں
author img

By

Published : Oct 13, 2022, 4:28 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے جمعرات کے روز دو آئی اے ایس اور4 جے کے اے ایس افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حکم دیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن محکمے کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق آئی اے ایس افسر جتن کشور جو ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کا انتظار کر رہے ہیں کو شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سب ڈویژنل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا وہیں مذکورہ افسر اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ سب رجسٹرار اُوڑی کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔

آرڈر کے مطابق اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے 2020 آئی اے ایس افسر ششیر گپتا جو تقریری کے منتظر تھے کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ، رامنگر تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ افسر سب رجسٹرار رامنگر کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔

جاری حکم نامے کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ رامنگر، جو سب رجسٹرار، رامنگر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے تھے کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ انہیں اگلے احکامات تک جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کا انتظار کرنا ہوگا۔

ڈسٹرکٹ منرل آفیسر سرینگر جاوید احمد راتھر کو تبادلہ کر کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اگلے احکامات تک سب رجسٹرار کنگن کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں: Transfer of JK Officers جموں وکشمیر میں کئی افسران کا تبادلہ اور تقرریاں

سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن محمد منیر احمد بٹ جو اس وقت ڈپٹی کمشنر گاندربل کے دفتر میں منسلک ہیں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار کرنا ہوگا۔

وہیں جنرل ایڈمنسٹریشن محکمے کی جانب سے ایک الگ حکم کے مطابق جے کے اے ایس افسر میتا کمار جو بطور پروجیکٹ آفیسر، ویج ایمپلائمنٹ ادھمپور کو تبادلہ کر کے اسسٹنٹ کمشنر اسٹیٹ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

وہیں اسسٹنٹ کمشنر پنچایت ادھمپور رنجیت سنگھ کو اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ پراجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ اودھمپور کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.