سرینگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ کشمیری پنڈت راہل بٹ کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "جموں و کشمیر انتظامیہ راہل بٹ کی اہلیہ کو جموں میں سرکاری ملازمت اور اہل خانہ کو مالی مدد فراہم کرے گی۔ SIT Formed To Probe Rahul Killing
مزید پڑھیں:
دلچسپ بات ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے بٹ کی اہلیہ کو کشمیر کے بجائے جموں میں سرکاری نوکری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ شام سے وادی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کر رہے کشمیری پنڈتوں نے بھی انصاف کی مانگ کرتے ہوئی کہا تھا کہ وہ کشمیر میں غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ دریں اثنا سرکاری ترجمان نے سوشل میڈیا پر کشمیری پنڈتوں کی جانب سے اجتماعی استعفیٰ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی خط انتظامیہ کو موصول نہیں ہوا، لہذا سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی افواہیں من گھڑت اور حقیقت سے بعید ہیں۔