ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: نئی ایکسائز پالیسی نافذ، شراب سستی، شراب خانے کھولناآسان - شراب خانے کھولنا ہوا آسان

محکمہ ایکسائز کے کمشنر راجیش کمار نے کہا جو بے روزگار لوگ سیاحتی مقامات پر شراب خانے کھولنا چاہتے ہیں ان کے لئے بھی فیس میں کمی کی گئی ہے۔

جموں و کشمیر: نئی ایکسائز پالیسی نافذ، شراب سستی، شراب خانے کھولنا ہوا آسان

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 9:21 PM IST

جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں نئی ایکسائز پالیسی کے منگل سے اطلاق کے ساتھ ہی جہاں کورونا کے دوران شراب پر عائد پچاس فیصد اضافی ٹیکس کو ہٹایا گیا ہے وہیں سکیورٹی فورسز کی کینٹینوں میں شراب کو سستا کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز کے کمشنر راجیش کمار شاون نے نئی ایکسائز پالیسی کے اطلاق کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: 'جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں نئی ایکسائز پالیسی نافذ کی گئی ہے۔ کورونا کے وقت جو پچاس فیصدی اضافی ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی تھی اس کو ہٹایا گیا ہے جس سے پچاس فیصد ٹیکس کم ہوا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ جو شراب یہاں تیار کی جاتی تھی پہلے اس پر کوئی ٹیکس نہیں تھا لیکن نئی پالیسی کے تحت پہلی بار اب اس پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

موصوف کمشنر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کینٹینوں میں شراب اب 25 فیصدی سستی کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا: 'ہمارے پاس کم سے کم چھ سو ایسے کینٹین ہیں جہاں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شراب فراہم کی جاتی ہیں۔ ان میں جو شراب ہوتی ہے اس میں سے 80 فیصد شراب باہری ریاستوں سے لائی جاتی ہے کیونکہ اس قسم کے ہائی برانڈ یہاں دستیاب نہیں ہوتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں داخل ہونے پر یہ شراب مہنگا ہوجاتا تھا اب یہ شراب پچیس فیصدی سستا کیا گیا ہے'۔

راجیش شاون نے کہا کہ جو بے روزگار لوگ سیاحتی مقامات پر شراب خانے کھولنا چاہتے ہیں ان کے لئے بھی فیس میں کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مقامات پر شراب خانے کھولنے کی فیس سات لاکھ روپے تھی تو اس کو کم کر کے صرف پانچ لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

موصوف کمشنر نے کہا کہ ہائی برانڈ شراب دستیاب رکھنے پر جو چالیس فیصد فیس وصولی جاتی تھی اس کو بھی کم کر کے بیس فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائنسز حاصل کرنے پر پہلے کوئی فیس نہیں تھی لیکن اب اس پر بھی فیس مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی ایکسائز پالیسی میں پسماندہ طبقوں کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.