ETV Bharat / state

J&K Reports 4,651 New COVID Cases: جموں وکشمیر میں ایک دن میں 4651 افراد مثبت ، تین فوت - جموں وکشمیر میں 4651 افراد میں کورونا

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز جموں وکشمیر میں 4651 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس میں 3105 صوبۂ کشمیر اور 1546 جموں ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔ JK reports 4651 fresh Covid cases

ڈی ڈی اے کی میٹنگ میں ایم سی ڈی کے خلاف کارروائی کا مطالب

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 8:26 AM IST

جموں وکشمیر میں منگل کے روز ریکارڈ توڑ 4651 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس وجہ سے پوری وادی میں فکر و تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔Covid 19 in Jammu and Kashmir

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ منگل کے روز جموں وکشمیر میں 4651 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس میں 3105 صوبے کشمیر اور 1546 جموں ڈویژن سے تعلق رکھتے ہیں۔New Cases of Covid 19 in JK

انہوں نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں منگل کے روز 957 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 633، بڈگام میں 411، پلوامہ میں96، کپواڑہ میں 209، اننت ناگ میں 253، بانڈی پورہ میں 139، گاندربل میں 171، کولگام میں 215اور شوپیاں ضلع میں 21 افراد اس وائرس میں مبتلا پائے گئے۔ J&K reports 4,651 new COVID cases, three fresh deaths

اُن کے مطابق جموں ضلع میں 919افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی،اُدھم پور میں 184،راجوری میں 74، ڈوڈہ میں 49، کٹھوعہ میں 94، سانبہ میں 109، کشتواڑ میں چھ، پونچھ میں اٹھارہ، رام بن میں پندرہ اور ریاسی میں 78افراد کی رپورٹ منگل کے روز پازٹیو آئی جبکہ تین مریض فوت بھی ہوئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایک روز میں 4651افراد کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد یہ عیاں ہو رہا ہے کہ آنے والے دنوں کے دوران بھی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھے گی۔

انہوں نے کہاکہ کورونا رہنما اصولوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ Covid SOPs

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ضلع سری نگر میں کورونا کے یومیہ معاملات لگاتار بڑھ رہے ہیں جس پر قابو پانے کی خاطر ضلعی انتظامیہ کو سخت نوعیت کے فیصلے لینے چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ زبانی جمع خرچ سے کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکتا بلکہ اس کے لئے قلیل مدت تک لاک ڈاون کا نفاذ اب ناگزیر بن گیا ہے۔

دریں اثنا باوثوق ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ کورونا کے یومیہ معاملات میں روز افزاں اضافہ ہونے کا ایل جی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھانے پر زور دیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.