ETV Bharat / state

Family IDs In J&K منفرد فیملی آئی ڈی پر کشمیر کے سیاسی پارٹیوں کا تشویش - مستند ڈیٹا بیس فیملی آئی ای ڈی جموں و کشمیر

جموں وکشمیر انتظامیہ یونین ٹریٹری میں تمام کنبوں کا ایک مستند ڈیٹا بیس بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں ہر کنبے کے پاس ایک ’الفا عددی‘ کوڈ ہوگا جس کا مقصد سماجی بہبود کی اسکیموں کے اہل استفادہ کنندگان کا آسان انتخاب ہے۔Creating Of Families Ids In Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 12, 2022, 10:01 PM IST

سرینگر:پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ منفرد فیملی آئی ڈی جموں وکشمیر کے لوگوں کی زندگیوں پر آہنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے نگرانی کا ایک اور حربہ ہے۔Mehbooba mufti On creating Unique Family Id

دریں اثنا نیشنل کانفرنس نے اس مجوزہ منصوبے کے متعلق تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اس عمل کو مشکوک قرار دیا۔Nc On Family IDs In J&K

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے اس حوالے سے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے اس کو سمجھنے کی کوشش کریں گے پھر ایک تفصیلی بیان دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگوں کے لئے فائدہ بخش نہیں ہوگا تو ہم کسی کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔Apni Party On Family Id

بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ یونین ٹریٹری میں تمام کنبوں کا ایک مستند ڈیٹا بیس بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس میں ہر کنبے کے پاس ایک ’الفا عددی‘ کوڈ ہوگا جس کا مقصد سماجی بہبود کی اسکیموں کے اہل استفادہ کنندگان کا آسان انتخاب ہے۔Database of all families in JK

j-and-k-political-parties-raise-concerns-over-family-id-move-bjp-welcomes-it
J&K Political Parties Raise Concerns Over 'Family ID' Move, BJP Welcomes It

محبوبہ مفتی نے اس فیملی آئی ڈی کی فراہمی کے رد عمل میں پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’جموں وکشمیر کے تمام باشندوں کے لئے ایک فیملی آئی ڈی بنانا یہاں خاص کر 2019 کے بعد بڑھتے ہوئے عدم اعتماد کی علامت ہے‘۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ’کشمیریوں کو شک کی نگاہوں سے دیکھا جا رہا ہے اور یہ ان کی زندگیوں پر آہنی گرفت مضبوط کرنے کے لئے نگرانی کا ایک اور حربہ ہے‘۔

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے انتظامیہ کی طرف سے ہر کنبے کو الگ الگ شناختی کارڈ فراہم کرنے کے مجوزہ منصوبے پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اس عمل کو مشکوک قرار دی ہے۔

پارٹی کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے اپنے ایک بیان میں حکومت کے اس منصوبے پر سوالات کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کہیں بھی اس قسم کے فیملی شناختی کارڈ نہیں ہیں تو پھر جموں وکشمیر میں ان کی ضرورت کیوں آن پڑی ہے۔

اگر نئی دلی جموں وکشمیر کو پورے ملک کیساتھ برابر لانے کے دعوے کرتی رہتی ہے تو پھر یہاں ایسے مشکوک منصوبے کیوں عملائے جارہے ہیں جو ملک میں کسی اور جگہ رائج نہیں۔تنویر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کے پاس پہلے ہی بہت سارے شناختی کارڈ موجود ،ہیںجن میں آدھار کارڈ اور الیکشن کارڈ بھی شامل ہے، پھر اس نئے فیملی شناختی کارڈ کے فراہمی کی کیا منطق ہے؟

انہوں نے کہاکہ یہ ایک مشکوک عمل ہے اور جب تک اس کی پوری طرح وضاحت نہیں کی جاتی تب تک اس منصوبے سے متعلق لوگوں میں پائے جارہے خدشات اور تحفظات دور نہیں ہوسکتے ہیں۔

جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے فیملی آئی ڈی بنانے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم پہلے اس کا مقصد سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: Family IDs in Kashmir فیملی شناختی کارڈ کی فراہمی کے منصوبے پر نیشنل کانفرنس کو شبہ

انہوں نے کہا کہ اس کو سمجھے بغیر ہی کوئی بات کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ’ہم پہلے اس کو سمجھنے کی کوشش کریں گے پھر ایک تفصیلی بیان لے کر آئیں گے‘۔موصوف صدر نے کہا کہ اگر یہ لوگوں کے لئے فائدہ بخش نہیں ہوگا تو ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

( یو این ائی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.