سرینگر سے تعلق رکھنے والے قیصر احمد نامی ایک شہری نے عدالت عالیہ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں عرضی گزار نے عدالت عالیہ سے گزارش کی تھی کہ وہ متعلقہ حکام کو نجی اسکولوں کے لیے شفاف داخلہ پالیسی مرتب کرنے کے احکامات صادر کرے۔
عرضی میں عدالت عالیہ سے درخواست کی گئی تھی کہ انتظامیہ نجی اسکولوں میں شفاف اور منصفانہ داخلہ پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت دے۔
مفاد عامہ کے تحت دائر عرضی کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ نے مرکزی زیر انتظام جموں وکشمیر کی انتظامیہ اور نجی اسکول ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کیے ہیں۔