ETV Bharat / state

جموں و کشمیر پی ایف ایم ایس شروع کرنے والا ملک کا پہلا علاقہ بن گیا

جموں و کشمیر کے نوڈل آفیسر، شکیل مقبول نے اکاؤنٹس انتظامیہ کو مزید بہتر بنانے میں پی ایف ایم ایس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

جموں و کشمیر پی ایف ایم ایس شروع کرنے والا ملک کا پہلا علاقہ بن گیا
جموں و کشمیر پی ایف ایم ایس شروع کرنے والا ملک کا پہلا علاقہ بن گیا
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 2:00 PM IST

جموں و کشمیر ضلعی سطح پر عوامی مالی انتظام کے نظام (پی ایف ایم ایس) کو نافذ اور چلانے والا ملک کا پہلا مرکزی علاقہ بن گیا ہے۔ اس کی اطلاع جمعہ کو ایک سرکاری ترجمان نے دی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر ملک کا پہلا مرکزی علاقہ بن گیا ہے جس نے ضلعی سطح پر پی ایف ایم ایس کو چلانے کے لئے ایڈیشنل کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس سبودھ کمار ماتھر کے ذریعہ جمعہ کے روز یہاں آٹھ ضلعی دفاتر کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ان دفاتر کے آغاز سے انتظامیہ میں بہتری آئے گی، مستفید افراد کو براہ راست ادائیگی اور عوامی فنڈز کے استعمال میں زیادہ شفافیت اور احتساب ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے نوڈل آفیسر، شکیل مقبول نے اکاؤنٹس انتظامیہ کو مزید بہتر بنانے میں پی ایف ایم ایس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایف ایم ایس اسٹیٹ ڈائرکٹوریٹ جے کے کا قیام 2016 میں باقی ریاستوں کی طرح ہوا تھا۔ اور اب یہ پی ایف ایم ایس کو اضلاع میں توسیع دینے کے معاملے میں ملک کا پہلا مرکزی علاقہ بن کر سامنے آیا ہے جو تمام فریقین کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.