ETV Bharat / state

JK All Party Delegation in Delhi کل جماعتی وفد نئی دہلی پہنچا - کشمیری وفد قومی اپوزیشن لیڈران سے ملاقات

جموں و کشمیر کے مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے لیڈران، جن کی قیادت ڈاکٹر فاروق عبداللہ کر رہے ہیں، پر مشتمل کل جماعتی وفد آج قومی اپوزیشن قائدین اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کرے گا۔

ا
ا
author img

By

Published : Mar 16, 2023, 1:34 PM IST

Updated : Mar 16, 2023, 3:37 PM IST

کل جماعتی وفد نئی دہلی پہنچا

سرینگر: جموں و کشمیر کے مین اسٹریم سیاسی لیڈران پر مشتمل ایک کل جماعتی وفد نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں جمعرات کو نئی دہلی میں نیشنل اپوزیشن لیڈروں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کرے گا۔ وفد میں شامل ایک لیڈر نے کل جماعتی وفد کے نئی دہلی پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج ہی قومی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وفد میں شامل ایک لیڈر کا کہنا ہے کہ علاقائی سیاسی جماعتوں کا وفد پہلی بار دوپہر ایک بجے کے قریب نئی دہلی میں قومی اپوزیشن لیڈروں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی رہنماؤں اور پولنگ باڈی کے ساتھ ملاقات کے وقت اور طریقہ کار کا فیصلہ اسی کے مطابق کیا جائے گا۔ قبل ازیں 11 مارچ کو نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جموں میں ایک آل پارٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں سبھی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو مدعو کیا گیا تھا اور اکثر سیاسی جماعتوں نے آل پارٹی میٹنگ میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: Oppositions Meets With Kharge ملکارجن کھرگے کے دفتر پر ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ آج

میٹنگ کے دوران رہنماؤں نے قومی اپوزیشن لیڈران اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے جموں و کشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے لیے دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں سانہ 2018میں بی جے پی نے پییپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے حمایت واپس لی اور حکومت گرنے کے بعد گورنر حکومت قائم ہوئی۔ کئی ہفتوں کے بعد سیاسی جماعتوں نے اتحاد قائم کرکے حکومت بنانے کے لیے اُس وقت کے گورنر ستیہ پال ملک کو درخواست دی تھی تاہم گورنر ہاؤس نے ’’فیکس مشین خراب‘‘ ہونے کا دعویٰ کرکے اسمبلی تحلیل کی اور تب سے آج تک جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد نہیں کیے گئے۔ جموں و کشمیر میں آخری بار 2014میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: All Party Meeting In Jammu فاروق عبداللہ نے میڈیا کی جانبداری پر اٹھایا سوال، کہا سب کچھ پروپگنڈہ ہے

Last Updated : Mar 16, 2023, 3:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.