جموں و کشمیر حکومت نے انتظامی سروس افسران کی مختلف اسکیلوں میں ترقی و پالیسی معاملات کے انتظام اور ان کے محکموں کا انتخاب کرنے کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کم سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو عمل میں لائی ہے جس کی سربراہی چیف سیکریٹری کریں گے۔ J&K Admin forms 7 member committee for KAS Officers’ Promotionجنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق تشکیل دی گئی نئی 7رکنی کمیٹی میں چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اتل ڈلو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ راج کمار گوئل، ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ خزانہ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار، عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی اور محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور کے انتظامی سیکریٹری آچل سیٹھی شامل ہیں۔
حکمنامے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ کم سلیکشن کمیٹی کے دائرہ اختیار میں پرسنل مینجمنٹ سے متعلق تمام پالیسی معاملات، کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس میں افسران کی شمولیت اور ان کی مختلف سکیلوں میں ترقی سے متعلق معاملات اور محکموں کے سربراہوں کے انتخاب وغیرہ کے معاملات شامل Committee formed for KAS Officers’ Promotionہوں گے۔