ETV Bharat / state

Snowfall In Kashmir کشمیر میں شدید برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات - Night Temperature In Kashmir

محکمہ موسمیات نے 11 جنوری کو کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے سینیئر سائنسدان آر کے جینامنی کے مطابق جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں 11 اور 12 جنوری کو دوران بھاری برفباری متوقع ہے۔IMD Weather Scientist RK Jenanmani Snowfall Prediction

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 3:33 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات نے 11 جنوری کو کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔آئی ایم ڈی کے سینیئر سائنسدان آر کے جینامنی کے مطابق کشمیر میں11 جنوری کو بھاری برف باری کی پیش گوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں 11 اور 12 جنوری کو دوران بھاری برفباری متوقع ہے۔۔ IMD Weather Scientist RK Jenanmani Snowfall Prediction

وہیں سرینگر میں قائم آئی ایم ڈی کے ایک ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر کے زیر اثر وادی میں برف وباراں کے ایک اور مرحلے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے بالائی علاقوں خاص کر کیرن، مژھل، گریز، تلیل، سونہ مرگ، گلمرگ، پہلگام کے علاوہ بڈگام، شوپیاں اور کولگام، کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی برف باری ہوسکتی ہے۔Snowfall Prediction In Kashmir

ان کا کہنا تھا کہ برف باری کا زیادہ اثر 11 جنوری کی رات سے 12 جنوری کی رات تک جاری رہ سکتا ہے۔موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔ ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Night Temperature In Kashmir

سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔گلمرگ میں2 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکار ڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: Army Soldiers Carry Pregnant Lady on Shoulder فوج نے حاملہ خاتون کو اسٹریچر پر تین کلو میٹر دور ہسپتال پہنچایا

سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔پہلگام میں بھی 2 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.