سرینگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے ایس ایس پی اننت ناگ کے ہمراہ منگل کو وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع شری امر ناتھ جی پوتر گُپھا اور پنجترنی یاترا کیمپ کا دورہ کیا۔IGP Kashmir Visit Amarnath Cave
موصوف نے اس دوران فوج، سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی ٹی بی ٹی، جے کے پی، این ڈی آر ایف اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ سکیورٹی جائزہ میٹنگ کی۔بعد ازاں انہوں نے بذات خود زمینی سطح پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کا جائزہ لیا۔
وجے کمار نے سکیورٹی فورسز اہلکاروں سے یاترا کو پُرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے بہتر آپسی تام میل رکھنے اور مشترکہ کاوشوں کو انجام دینے کی ہدایات دیں۔
مزید پڑھیں:
قابل ذکر ہے کہ 43 دنوں پر محیط ماہ رواں کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے لیے امسال سکیورٹی کے فقید المثال انتظامات کیے گئے ہیںذرائع کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر یاترا کے دوران 350 پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیاں تعینات رہیں گے۔امسال یاترا کے دوران یاتریوں کی حفاظت کے لیے جہاں پہلی دفعہ ”آر او پی “پارٹی بھی ساتھ رہیں گی وہیں نگرانی کی خاطراینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا بھی استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وہیں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس برس آٹھ لاکھ سے زائد یاتری پوترا شیو لنگم کے درشن کی خاطر وارد وادی ہوں گے۔