ETV Bharat / state

'لوگوں کی شکایتوں کو سنا جائے گا' - لوگوں کے مسائل

روہت کنسل نے کہا 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کے اس تیسرے مرحلے سے قبل تین ہفتوں پر محیط ایک عوامی مہم چلائی جائے گی جس میں لوگوں کی شکایتوں کو سنا جائے گا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 5:42 PM IST

جموں و کشمیر یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے کہا ہے کہ یونین ٹریٹری میں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کا تیسرا مرحلہ 2 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک انجام پذیر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کے اس تیسرے مرحلے سے قبل تین ہفتوں پر محیط ایک عوامی مہم چلائی جائے گی جس میں لوگوں کی شکایتوں کو سنا جائے گا۔

موصوف ترجمان نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا: 'پچھلے سال "بیک ٹو ولیج" پروگرام کے دو ایڈیشن منعقد کئے گئے اس پروگرام کا تیسرا ایڈیشن 2 اکتوبر سے 12 اکتوبر کے درمیان منعقد ہونا طے پایا ہے'۔

ایل جی کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ

موصوف ترجمان نے کہا کہ اس پروگرام سے قبل تین ہفتوں پر محیط ایک عوامی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا: 'تین ہفتوں پر محیط مہم دس ستمبر سے تیس ستمبر تک چلائی جائے گی۔ اس میں تین چیزیں کی جائیں گے ایک بلاک سطح پر ہر بدھ وار کو "یوم بلاک" منایا جائے گا جس میں بلاک کے تمام افسران جمع ہوکر لوگوں کی شکایات کو سنیں گے اور انہیں موقع پر ہی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسرا ہفتے میں پانچ دن بدھ اور اتوار کے بغیر ضلع مجسٹریٹ اور ایس پی صاحبان اپنے دفاتر میں صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لوگوں سے ملیں گے اور ان کی شکایات کا حل تلاش کریں گے اور صوبائی کمشنر اور آئی جی پولیس صاحبان ہفتے میں دو دن منگل اور جمعرات کو صبح ساڑھے دس بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لوگوں کی شکایات سنیں گے'۔

روہت کنسل نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ صاحبان اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کر کے گذشتہ دو ایڈیشنوں کے دوران جو کام آئڈنٹفائی ہوئے تھے ان میں سے فی پنچایت دو کام شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان بیس دنوں کے دوران لوگوں کے زیادہ سے زیادہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.