ETV Bharat / state

Omar Abdullah on Bulldozer Drive انہدامی کارروائی غیر قانونی ، عمر عبداللہ - بلڈوزر ڈرائیوڑ کشمیر

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائی غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے حق میں نہیں ہیں، لیکن اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈوزر آخری اپوزیشن ہونا چاہئے نہ کہ پہلا۔

Omar Abdullah
Omar Abdullah
author img

By

Published : Feb 6, 2023, 4:20 PM IST

Updated : Feb 6, 2023, 5:37 PM IST

انہدامی کارروائی غیر قانونی ، عمر عبداللہ

سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے آج سرینگر میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری انہدامی کارروائی غیر قانونی ہے۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ان لوگوں کی فہرست پبلک ڈومین میں جاری کریں جنہوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ "ہم سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کے حق میں نہیں ہیں، لیکن اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال قانونی نہیں ہے۔ قانونی طریقہ کار پر عمل کریں اور ہم اس کی حمایت کریں گے۔"

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے درمیان یہاں انتظامیہ معاشرے میں لاقانونیت پیدا کرنا چاہتی ہے۔ روزانہ یہاں بلڈوزر لوگوں میں خوف اور پریشانی پیدا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ہائی کورٹ میں تسلیم کیا کہ انتطامیہ کی جانب سے کوئی بھی فہرست شائع نہیں کی گئی ہے جنہوں نے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اس فہرستوں سے لوگوں میں بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: JK TRF issues Death Threats انہدامی کارروائی کے دوران ٹی آر ایف کی دھمکی، کسی کو بخشا نہیں جائے گا

عمر عبداللہ نے کہا کہ جہاں بھی بلڈوزر کی جانب سے انہدامی کارروائی کی جاتی ہیں، وہ حکام کی جانب سے کوئی کاغذات یا دستاویزات نہیں دکھاتے ہیں، بلکہ دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس انہدامی کارروائی سے جموں و کشمیر میں بدعنوانی اور لاقانونیت کو جنم دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے سرکاری زمین ہڑپ لی ہیں اس کو پہلے نوٹس ارسال کی جائے تاکہ ان کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ کیا واقعی اس کے زیر استعمال زمین ان کی ہے یا یہ سرکاری ہے انہوں نے کہا جس لسٹ کی بنیاد پر لوگوں کے گھرں پر بلڈوز چلایا جارہا ہے اس کو پہلے عوام کے سامنے لایا جائے اور بعد میں کارروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ بلڈوزر آخری اپوزیشن ہونا چاہئے نہ کہ پہلا

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے بیچ پچھلے کئی روز سے سوشل میڈیا سائٹوں پر قابضین کی جعلی لسٹیں اب لوڈ کی جا رہی ہیں،جس وجہ سے لوگ ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا سائٹوں پر مذکورہ لسٹ جعلی ثابت ہونے کے بعد پولیس نے خاطیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Last Updated : Feb 6, 2023, 5:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.