ETV Bharat / state

Rakesh Balwal Posted as SSP, Srinagar: سابق این آئی اے افسر راکیش بھلوال سرینگر کے ایس ایس پی تعینات

محکمہ داخلہ کے حکمنامے کے مطابق 27 پولیس افسران Posting of 27 Police Officers کا تبادلہ کیا گیا ہے جن میں سرینگر ضلع میں تعینات تین پولیس افسران کو منتقل کرکے نئے افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

Rakesh Balwal
سابق این آئی اے افسر راکیش بھلوال سرینگر کے ایس ایس پی تعینات
author img

By

Published : Dec 16, 2021, 1:22 PM IST

Updated : Dec 16, 2021, 6:25 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے پولیس افسران کا تبادلہ کیا ہے اور دس ماہ کے بعد سرینگر میں تعینات آئی پی ایس افسر سندیپ چودھری کو منتقل کرکے این آئی اے سابق پولیس افسر راکیش بھلوال کو سرینگر کے ایس ایس پی تعینات کیا گیا Former NIA officer Rakesh Balwal posted as SSP, Srinagar ہے۔

محکمہ داخلہ کے حکمنامے کے مطابق 27 پولیس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے جن میں سرینگر ضلع میں تعینات تین پولیس افسران کو منتقل کرکے نئے افسران کو تعینات Govt Orders Reshuffle In Police Department کیا گیا ہے۔

آئی پی ایس افسر سندیپ چودھری جو رواں ماہ مارچ میں اننتناگ سے سرینگر کے ایس ایس پی تعینات کئے گئے تھے کو منتقل کرکے انہیں سائبر کرائم اینڈ انویسٹگیشن سینٹر تعینات کیا گیا ہے۔

راکیش بھلوال جو این آئی اے میں کئی برسوں سے ایس پی تعینات تھے اور جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے جڑے معاملات اور پلوامہ خودکش حملے کی تحقیقات کرنے کے دوران اس پورے منصوبے کا پردہ فاش کیا تھا کو سرینگر کا ایس ایس پی تعینات کیا گیا ہے۔

ایس پی حضرت بل ارشاد راتھر کو وہاں سے منتقل کرکے ایڈیشنل ایس پی ہندواڑہ تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایس پی سرینگر (نارتھ) سجاد شاہ کو منتقل کرکے پولیس کہ ۱۱ ویں بٹالین ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس تعینات کیا ہے۔ ان کی جگہ آئی پی ایس افسر لکھشہ شرما کو تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں سرینگر کے حیدرپورہ میں ہوئے متنازعہ تصادم میں تین عام شہریوں کو ہلاک کیا گیا تھا جس پر پولیس کی کافی تنقید کی گئی تھی اور ایل جی منوج سنہا نے یقین دہانی کرکے اس معاملے کی خانچ کرنے اور لواحقین کو انصاف دینے کا وعدہ کیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ سرینگر کے ایس ایس پی اور ایس پی نارتھ کا تبادلے اسی متنازعہ تصادم کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔

حیدرپورہ واقع کے چند دنوں بعد سرینگر کے رامباغ میں بھی پولیس نے تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا جس آپریشن پر مقامی لوگوں اور سیاسی جماعتوں نے کئی سوالات کئے تھے۔

مزید پڑھیں:

ایس ایس کی سی آئی ڈی (ہیڈکواٹر) محمد اسلم کو منتقل کرکے ای ایس پی راجوری تعینات کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی جاوید کول کا سرینگر شہر کے ٹریفک محکمے سے تبادلہ کرکے انہیں ایس او آے ڈی جے پی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ایس پی مظفر شاہ کو سرینگر کا ایس پی ٹریفک تعینات کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی پونچھ ونود کمار کو ایس ایس پی ادھمپور سرگن شکلہ کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ابھیشکھ مہاجن کو ایس پی سانبھہ تعینات کیا گیا ہے۔

موہتا شرما کو ایس ایس پی رامبن تعینات کیا گیا ہے جبکہ روہت بسکوترہ کو ایس پی پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔عبدل قیوم کو ایس پی ڈوڈہ تعینات کہا گیا ہے۔

مشکور احمد ایس پی حضرت بل ہوں گے جبکہ کلبیر چند ہنڈہ ایس پی نارتھ جموں تعینات کئے گئے ہیں۔

Last Updated : Dec 16, 2021, 6:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.