جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ جمہوری ملک میں فوج کو زمین پر قبضہ کرنے کے اختیارات جمہوری صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہیں-
سرینگر میں پارٹی کے صدر دفتر پر تقریب کے حاشیے پر غلام احمد میر نے میڈیا کو بتایا کہ دفاعی فورسز کو سیدھے ایسے اختیارات دینا کسی بھی لحاظ سے صحت مندانہ قدم نہیں ہے-
ان کا کہنا تھا کہ جمہوری ملک میں فوج سول انتظامیہ کی حمایت کرنے کے لئے ہوتی ہے، ہم فوج کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔
پردیش کانگریس کمیٹی نے آج یہاں مرحوم کانگریس صدر اور بھارت کی سابق خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 36ویں برسی کے سلسلے میں خراج عقیدت کے لیے تقریب کا انعقاد کیا تھا-